ETV Bharat / state

Grandson of Sheikh Syed Abdul Qadir Jeelani نواسہ حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانیؒ نے دستگیر صاحب خانیار میں حاضری دی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2023, 7:19 PM IST

سید ہاشم گیلانی بغداد سے تین روزہ دورے پر کشمیر وارد ہوئے ہیں۔ اتوار کے روز انہوں نے شاہ جیلان کانفرنس میں بھی شرکت کی تھی ۔

grandson of Sheikh Syed Abdul Qadir Jilani ,Shaykh Hashim Al-Gaylani visits Dastgeer Sahib shrine in Srinagar
نواسہ حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانیؒ نے دستگیر صاحب خانیار میں حاضری دی

سرینگر: جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں دستگیر صاحب خانیار کے آستانہ عالیہ پر پیر کے روز نواسہ حضرت شیخ سید عبدالقادرجیلانیؒ سید ہاشم گیلانی نے حاضری دی اور امن و سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی۔جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی اور سیکریٹری ٹورازم عابد شاہ نے سید ہاشم گیلانی کا آستانہ عالیہ پر استقبال کیا۔ سید ہاشم گیلانی کو دیکھنے کے لئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد دستگیر صاحب خانیار میں صبح سے ہی انتظار کر رہی تھی۔

  • It was really a moment of pleasure to meet and welcome Sheikh Hashim Al Geeylani, the direct descended of Gous-ul-Azam (RA) at the shrine of Dastgeer Sahib at Khanyar Srinagar.
    Briefed him about the steps taken by J&K Waqf Board. His precious views are highly encouraging. pic.twitter.com/RvmX0Rw6VZ

    — Dr Darakhshan Andrabi (@drdarakhshan) September 4, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
اطلاعات کے مطابق کشمیر کے دورے پر آئے ہوئے نواسہ حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانیؒ سید ہاشم گیلانی نے پیر کے روز پیر دستگیر صاحب کے آستانہ عالیہ واقع خانیار میں حاضری دی۔معلوم ہوا ہے کہ سید ہاشم گیلانی کی دستگیر صاحب خانیار میں آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے۔آستانہ عالیہ پر حاضری کے بعد نامہ نگاروں سے مختصر بات چیت کے دوران سید ہاشم گیلانی نے کہا کہ یہاں پر آکر بہت خوشی ہوئی اور عالم انسانیت کے لئے دعا کی۔جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے اس موقع پر کہا کہ نواسہ حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانیؒ نے دستگیر صاحب آستانہ عالیہ پر حاضری دی اور کشمیر میں امن و ترقی اور خوشحالی کی دعا کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے ایک اچھا پیغام جائے گا ۔

مزید پڑھیں: حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے عرس پاک کی مناسبت سے 'ایام متبرکہ' جاری

درخشاں اندرابی نے بتایا کہ منگل کے روز وقف بورڈ کی جانب سے نئے لاگو کی رسم رونمائی نواسہ دستگیر صاحب کے ہاتھوں ہی ہوگی ۔دریں اثنا دستگیر صاحب خانیار سرینگر میں نواسہ شاہ جیلانیؒ کو دیکھنے کے لئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد امڑ پڑی تھی ۔واضح رہے کہ سید ہاشم گیلانی بغداد سے تین روزہ دورے پر کشمیر وارد ہوئے ہیں۔ اتوار کے روز انہوں نے شاہ جیلان کانفرنس میں بھی شرکت کی تھی ۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.