ETV Bharat / state

Land Allocation Policy حکومت اراضی فراہم کرنے کی مبہم پالیسی کی وضاحت کرے،این سی ترجمان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 7, 2023, 9:09 PM IST

این سی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے کہا کہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت کن 9 ہزار افراد کو زمینیں فراہم کیں گئیں اور اتنے کم عرصے میں بے گھر افراد کی نشاندہی کہاں سے ممکن ہو پائی اور زمینیں فراہم کرنے کیلئے کون سے معیار اختیار کیا گیا۔

این سی ترجمان
این سی ترجمان

سرینگر: نیشنل کانفرنس نے ہفتے کے روز کہا کہ جموں وکشمیر کے ایل جی کی طرف سے 9 ہزار افراد کو زمینیں فراہم کرنے کے حالیہ بیان نے عام لوگوں میں خدشات کو جنم دیا ہے ، اس لئے یہ بات ضروری بن گئی ہے کہ حکومت اس بات کی وضاحت کرکے کی مذکورہ زمینیں کن کو دی گئیں ہیں۔ پارٹی کے ریاستی ترجمان عمران نبی ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چند ماہ قبل حکومت نے بے گھر افراد کو زمینیں فراہم کرنے کی ایک مبہم پالیسی کا اعلان کیا تھا، جس نے عام لوگوں میں خدشات کو جنم دیا اور عوامی سطح پر اس پالیسی کیخلاف تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔

گذشتہ روز ایل جی کی طرف سے 9ہزار افراد کو زمینیں فراہم کئے جانے کے اعلان نے عام لوگوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی وضاحت ہونی چاہئے کہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت کن 9 ہزار افراد کو زمینیں فراہم کیں گئیں اور اتنے کم عرصے میں بے گھر افراد کی نشاندہی کہاں سے ممکن ہو پائی اور زمینیں فراہم کرنے کیلئے کون سے معیار اختیار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو زمینیں فراہم کرنے کی پالیسی کا ابہام ختم کرکے عوامی سطح مکمل تفصیلات میسر رکھنی چاہئیں۔

مزید پڑھیں:

ترجمان نے اپنے بیان میں حکومت سے چیف سکریٹری کے اُس بیان کی بھی وضاحت طلب کی ہے جس میں موصوف نے کہا ہے کہ ماضی میں اڑھائی لاکھ افراد کو چوردروازے سے نوکریاں فراہم کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اُن ناموں کی فہرست عوامی سطح پر مشتہر کرنی چاہئے جنہوں نے چور دروازے سے بھرتیاں عمل میں لائیں ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.