ETV Bharat / state

Apni Party Lost Dozen Leaders الطاف بخاری کو جھٹکا، ایک درجن لیڈران مستعفی

author img

By

Published : Aug 29, 2022, 6:06 PM IST

Updated : Aug 29, 2022, 6:49 PM IST

بخاری کو جھٹکہ، ایک درجن لیڈران مستعفی
بخاری کو جھٹکہ، ایک درجن لیڈران مستعفی

غلام نبی آزاد کے استعفیٰ کے ساتھ ہی جموں و کشمیر کی مین اسٹریم سیاسی جماعتوں میں انتشار پھیل گیا ہے اور کانگریس سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے لیڈران مستعفی ہو کر غلام نبی آزاد کی پارٹی، جو ابھی تک معرض وجود میں نہیں آئی، میں شامل ہو رہے ہیں۔

سرینگر: سید الطاف بخاری کی نمائندگی والی سیاسی جماعت جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے ایک درجن لیڈران نے پارٹی سے مستعفی ہوکر غلام نبی آزاد کی سیاسی جماعت، جو ابھی تک معرض وجود میں نہیں آئی، کے ساتھ جڑنے کا اعلان کیا۔JK Apni Party Lost Dozen Workers جموں و کشمیر اپنی پارٹی کارکنان نے یہ اعلان بخاری کی جانب سے آزاد کے کانگریس سے مستعفی ہونے پر دئے گئے بیان کے بارہ گھنٹوں سے بھی کم عرصہ کے بعد کیا۔

۱
جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے ایک درجن لیڈران مستعفی

مستعفی ہونے والے جموں و کشمیر اپنی پارٹی کارکنان نے پارٹی چیف الطاف بخاری کو سونپے گئے استعفیٰ میں کہا کہ 'ہم جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے مندرجہ ذیل ممبران اور عہدیداران پارٹی کے صدر الطاف بخاری کو اپنا استعفیٰ پیش کر رہے ہیں اور غلام نبی آزاد کی مشاورت سے نئی پارٹی بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔‘‘ Dozen Leaders quit Apni party to join Azadیاد رہے کہ مستعفی ہونے والے زیادہ تر کارکنان کا تعلق ڈوڈہ سے ہے جو آزاد کا آبائی علاقہ ہے۔

اپنی پارٹی سے مستعفی ہونے والوں میں اصغر حسین کھانڈے (ضلع صدر)، وریندر کمار (ضلع جنرل سیکریٹری)، پرومیلہ شرما (ضلع نائب صدر، مہیلا مورچہ)، مشتاق احمد حجام (بلاک صدر ٹھاٹھری)، جاوید اقبال بٹ (سینئر نائب صدر بلاک ٹھاٹھری)، غلام حیدر (بلاک وائس پریذیڈنٹ)، جاوید احمد (بلاک سیکریٹری)، غلام حسین زرگر (جنرل سیکریٹری بلاک ٹھاٹھری)، عاشق حسین بٹ (سیکریٹری)، نثار احمد زرگر (ممبر پنچایت و بلاک سیکریٹری)، عبد الکبیر (ممبر پنچایت ٹھاٹھری A و جوائنٹ سیکریٹری) اور محمد اشرف (ممبر پنچایت ٹھاٹھری A) شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ غلام نبی آزاد نے جمعہ کو قریب نصف صدی تک کانگریس کے ساتھ رہنے کے بعد الوداع کہا اور راہل گاندھی کی قیادت کی بھی کافی نکتہ چینی کی۔ Azad resigns from Congress آزاد کے استعفیٰ کے ساتھ ہی جموں و کشمیر کی مین اسٹریم سیاسی جماعتوں میں میں انتشار پھیلا کانگریس سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی لیڈران مستعفی ہو کر غلام نبی آزاد کی پارٹی، جو ابھی تک معرض وجود میں نہیں آئی، میں شامل ہو رہے ہیں۔

Last Updated :Aug 29, 2022, 6:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.