ETV Bharat / state

Fire Incident on Srinagar سرینگر میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر

author img

By

Published : Dec 11, 2022, 2:48 PM IST

سرینگر کے رہائشی مکان میں آگ لگ گئی جس میں دو مکان خاکستر ہوگئے۔ Fire Guts Houses in Srinagar

Fire Incident on Srinagar
سرینگر میں آتشزدگی

سرینگر: جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے آلوچی باغ علاقے میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں دو رہائشی مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق رات دیر گئے آلوچی باغ کے لچھمن پورہ کالونی میں ایک مکان میں آگ نمودار ہوئی جس نے نزدیکی مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ لوگوں کے مطابق فائر سروس اور مقامی نوجوانوں کی مدد سے آگ پر بروقت قابو پالیا گیا ورنہ آگ پوری بستی تباہ ہوجاتی۔ لوگوں نے بتایا کہ اس واردات میں لاکھوں روپے کی املاک خاک میں بدل گئی۔ Fire Incident in Jammu and Kashmir

واضح رہے کہ موسم سرما میں شدید سردی سے نجات حاصل کرنے کے لیے مختلف ہیٹنگ آلات اور آگ جلائی جاتےی جس کے سبب وادی میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ اس سے قبل سرینگر کے ہی چھتہ بل علاقے میں گزشتہ ہفتے دو رہائشی مکان آگ کی نذر ہوگئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.