ETV Bharat / state

World Wildlife Day جنگلی حیات کے عالمی دن کے موقع کشمیر میں تقاریب کا اہتمام

author img

By

Published : Mar 3, 2023, 10:26 PM IST

جنگلی حیات کے عالمی دن کی سالانہ تقریب کے موقع پرآج جموں و کشمیر کے محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے جموں و کشمیر کے تمام ڈویژن میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

جنگلی حیات کا عالمی دن
جنگلی حیات کا عالمی دن

جنگلی حیات کا عالمی دن

سرینگر: جموں و کشمیر کے وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ نے جموں و کشمیر کے تمام ڈویژن میں آج وائلڈ لائف ڈے کے حوالے سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا ۔ اس موقع پر داچھی گام نیشنل پارک میں خاص طور پر ایک بڑی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائلڈ لائف وارڈن سنٹرل کشمیرڈویژن الطاف حسین نے کہا کہ متعلقہ محکمہ جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کام کررہا ہے،آج کے دن کو متنوع نباتات اور حیوانات کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے جو اس کرہ ارض پر موجود ہیں۔ اس دن لوگوں کو ماحولیاتی نظام میں ان کی قدر کا احساس جگانے اور ان کی حفاظت پر زور دیا جاتا ہے۔اس موقع پر جنگلی حیات سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں۔

اُنہوں مزید کہا کہ "ہم یوم جنگلی حیات منا رہے ہیں، ہم نے ان لوگوں کو اپنے ساتھ لیا ہے جو جنگلاتی علاقوں میں رہتے ہیں۔ گزشتہ پانچ سالوں میں جموں و کشمیر میں جنگلی جانوروں کے شکار میں نمایاں کمی آئی ہے اور اس کی وجہ عوام میں بیداری اور اُن کا تعاون ہے،وہیں وائلڈ لائف بورڈ کی مشیر شفيا وانی کا کہنا تھا کہ سالانہ اجلاس کا انعقاد ضروری ہے تا کہ لوگوں میں آج کے دن کے تعلق سے بیداری پیدا کی جائے۔ وہیں تقریب میں شرکت کرنے آئے اسکولی بچوں نے بھی عہد کیا کہ وہ واپس اپنے گھر جا کر جنگلی جانوروں کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پر بیداری پیدا کرنے کے لیے مہم جاری رکھیں گے۔

اقوام متحدہ کے مطابق ورلڈ وائلڈ لائف ڈے 2023 کا تھیم ’’پارٹنر شپ فار وائلڈ لائف کنسروسن‘‘ ہے۔اس تھیم کا مقصد عوام کے اشتراک سےجنگلی حیات کو تحفظ فراہم کرنے پر زور دینا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جموں و کشمیر کو 5 نیشنل پارکس، 14 وائلڈ لائف سینکچوریز اور 35 وائلڈ لائف کنزرویشن ریزرو سے نوازا گیا ہے جو تقریباً 16,000 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:Wild Life Day 2023 : شکارگاہ ترال میں منایا گیا جنگلی حیاتیات کا عالمی دن

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.