ETV Bharat / state

Omar Abdullah On Installing Meters: بجلی اور پانی کے میٹر نصب کرنے سے قبل سپلائی کو یقینی بنایا جائے

author img

By

Published : May 5, 2022, 10:58 PM IST

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام اس وقت زبردست چیلنجز، مسائل اور مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایسے میں حکومت اب لوگوں کو بنیادی سہولیات سے بھی محروم رکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سپلائی پوزیشن میں سمارٹ میٹر نصب کرنے کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا کیونکہ پہلے 24 گھنٹے بجلی اور پانی کی سپلائی یقینی بنایا جانا چاہیے، پھر سمارٹ میٹر نصب کرنے کی بات کی جانی چاہیے۔ Omar Abdullah On Installing Meters

Ensure  24x7 supply before installing  electricity & water meters in srinagar
بجلی اور پانی کے میٹر نصب کرنے سے قبل سپلائی کو یقینی بنایا جائے

سرینگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعرات کے روز کہا کہ 'ان کی جماعت نے روز اول سے ہی عوام کو طاقت کا سرچشمہ سمجھا اور ہمیشہ اس بات میں یقین رکھا کہ سرداری عوام کا حق ہے اور این سی آج بھی اسی اصول پر چٹان کی طرح قائم و دائم ہے۔' ان باتوں کا اظہار پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے اپنی رہائش گاہ واقع گپکار میں وادی کے مخلتف علاقوں سے آئے ہوئے عوامی وفود، معزز شہریوں، پارٹی لیڈران، عہدیداران اور دیگر کارکنان کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام اس وقت زبردست چیلنجز، مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے۔ ایسے میں اب لوگوں کو بنیادی سہولیات سے بھی محروم رکھا جارہا ہے۔ بجلی اور پینے کے پانی کی سپلائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی تمام تر توجہ سمارٹ میٹر نصب کرنے کی طرف مرکوز تو ہے لیکن سپلائی پوزیشن بہتر کرنے کی طرف کوئی بھی دھیان نہیں دیا جارہا ہے، تاکہ عوام کو راحت ملے۔ Omar Abdullah On Installing Meters

مزید پڑھیں:


انہوں نے کہا کہ موجودہ سپلائی پوزیشن میں سمارٹ میٹر نصب کرنے کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا کیونکہ پہلے 24 گھنٹے بجلی اور پانی کی سپلائی یقینی بنایا جانا چاہیے پھر سمارٹ میٹر نصب کرنے کی بات کی جانی چاہیے۔ عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ نیشنل کانفرنس ہمیشہ امن و آشتی، بھائی چارہ، ریاست کی وحدت، انفرادیت اور شناخت قائم رکھنے میں تاریخی رول ادا کرتی رہی ہے اور لوگوں کے آئینی اور جمہوری حقوق کی محافظ جماعت رہی ہے اور یہ جماعت آگے بھی اپنے اصولوں پر کار بند رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.