ETV Bharat / state

Jammu Kashmir Earthquake جموں وکشمیر میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

author img

By

Published : Apr 12, 2023, 1:00 PM IST

جموں وکشمیر میں صبح 10 بجکر 10 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.0 ریکارڈ کی گئی۔ Earthquake in JK

جموں وکشمیر میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں
جموں وکشمیر میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

سری نگر: جموں وکشمیر میں بدھ کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.0 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی دس کلو میٹر تھی۔ زلزلے کے متعلق یہ جانکاری نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ کے ذریعے فراہم کی۔ ٹویٹ میں کہا گیا کہ 'جموں و کشمیر میں بدھ کی صبح 10 بجکر 10 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.0 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی دس کلو میٹر تھی'۔ بتادیں کہ جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔

واضح رہے کہ آج ریاست بہار کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔ بہار میں آج صبح 5:33 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ارریہ ضلع کا رانی گنج علاقہ اس کا مرکزی مرکز تھا۔ جس کا اثر پورنیہ، ارریہ اور بھاگلپور سمیت کئی اضلاع میں ہوا۔ ان اضلاع کے لوگوں نے جیسے ہی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ بہار میں اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 تھی۔ مقامی خاتون اوشا دیوی کے مطابق "جھٹکا صرف 10 سیکنڈ کے لیے محسوس کیا گیا۔ لیکن آواز بہت تیز تھی۔ وہ گھر میں جھاڑو دے رہی تھی تبھی انہیں جھٹکا محسوس ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: Bihar Earthquake بہار کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.