ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں 23 جون تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی

author img

By

Published : Jun 17, 2023, 1:10 PM IST

کشمیر میں 23جون تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی
کشمیر میں 23جون تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں 18 سے 23 جون تک موسم کے خشک رہنے کا امکان ہے۔ وہیں اگلے 24 گھنٹے کے دوران کہیں کہیں بارش کا بھی امکان ہے۔ Weather forecast in Kashmir

سری نگر: محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 23 جون تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 18 سے 23 جون تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ ادھر وادی میں خشک موسم کے ساتھ ہی شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 16.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت15.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 12.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت11.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت13.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت14.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت7.9 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت11.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Unseasonal Rains In Kashmir غیر موزوں موسمی صورتحال سے کسانوں کا حال بے حال

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.