ETV Bharat / state

Power Crises In Kashmir بجلی کی پیداوار میں کمی ہونے کے باوجود محکمہ برقیات صارفین کو رعایتی نرخوں پر معقول بجلی فراہم کر رہا ہے، پرنسپل سیکریٹری پی ڈی ڈی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 20, 2023, 7:59 PM IST

drastic-decline-in-water-level-of-rivers-causes-huge-power-deficit-in-jk-this-year-principal-secretary-pdd
جلی کی پیداوارمیں کمی ہونے کے باوجود بھی محکمہ برقیات صارفین کو رعایتی نرخوں پر معقول بجلی فراہم کر رہا ہے، پرنسپل سیکریٹری پی ڈی ڈی

پرنسپل سیکریٹری پی ڈی ڈی راجیش پرساد نے کہا کہ انتظامیہ بجلی نظام کو مزید بہتر بنانے کی خاطر زمینی سطح پر کام کر رہی ہیں اور آنے والے دنوں کے دوران صارفین کو بجلی کے حوالے سے مزید راحت ملے گی۔

بجلی کی پیداوار میں کمی ہونے کے باوجود محکمہ برقیات صارفین کو رعایتی نرخوں پر معقول بجلی فراہم کر رہا ہے، پرنسپل سیکریٹری پی ڈی ڈی

سرینگر: جموں وکشمیر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امسال دریاﺅں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں کافی کمی ہونے کے باوجود محکمہ پی ڈی ڈی 22 سو میگاواٹ بجلی فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمے کو صرف 14 سو میگا واٹ بجلی دستیاب ہے، جبکہ 700 میگا واٹ پاؤر ایکسچینج سے حاصل کیا جارہا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بجلی کی سخت قلت کے بیچ محکمہ کشمیر ڈویژن کو 12 سو میگا واٹ جبکہ جموں صوبے کو 1000 میگا واٹ بجلی فراہم کر رہا ہے۔ان باتوں کا اظہارپرنسپل سیکریٹری پی ڈی ڈی راجیش پرساد نے راج بھون سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ رواں سال ندی نالوں میں پانی کی سطح میں کافی کمی ہوئی جس وجہ سے محکمہ بجلی کو خسارے کا سامنا کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ بجلی کو صرف 14سو میگاواٹ کی دستیابی کے مقابلے میں 22سو میگاواٹ بجلی فراہم کررہا ہے اور باقی سات سو میگاواٹ بجلی کو ایکسچینج کے ذریعے خریدا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاؤر ڈیلوپمنٹ ڈپارٹمنٹ کو بجلی کی شدید قلت کا سامنا ہونے کے باوجود بھی کشمیر کو بارہ سو میگاواٹ اور جموں صوبے کو ایک ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کررہا ہے۔پرنسپل سیکریٹری نے کہا کہ امسال جون ، جولائی میں ہماری اپنی پیداوار ایک ہزار میگاواٹ سے 1050میگاواٹ کے درمیان رہی، ستمبر میں بجلی کی پیداوار کم ہو کر 750میگاواٹ ہی رہی رہ گئی اور اکتوبر میں یہ مزید کم ہو کر صرف 250میگاواٹ تک محدود ہو کررہ گئی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ بجلی اب بھی صارفین کو رعایتی نرخوں پر فی یونٹ بجلی فراہم کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں:

Power Cuts In The Kashmir Valley کشمیر میں مسلسل لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان


بجلی کٹوٹی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پی ڈی ڈی پرنسپل سیکریٹری نے کہا کہ سردی کے موسم میں اضافی بجلی کا کوٹہ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم سردی کے ایام میں بجلی کے اضافی کوٹے کو استعمال کریں گے تاکہ صارفین کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ان کے مطابق اگلے تین سے پانچ سالوں میں ٹرانسمیشن اور ڈسٹربیوشن کے نقصانات کو بیس فیصد کم کردیا جائے گا جس سے بجلی کی پیداوار میں مزید اضافہ ہوگا۔پرنسپل سیکریٹری کے مطابق جموں وکشمیر کی موجودہ انتظامیہ بجلی نظام کو مزید بہتر بنانے کی خاطر زمینی سطح پر کام کر رہی ہیں اور آنے والے دنوں کے دوران صارفین کو بجلی کے حوالے سے مزید راحت ملے گی۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.