ETV Bharat / state

’ضلع کیپیکس بجٹ سے پنچایتی نظام مزید مستحکم ہوگا‘

author img

By

Published : Jun 17, 2021, 5:57 PM IST

’بجٹ سے پنچایتی نظام مزید مستحکم ہوگا‘
’بجٹ سے پنچایتی نظام مزید مستحکم ہوگا‘

جموں کشمیر حکومت نے 12 ہزار 600 کروڑ روپے ضلع کیپیکس بجٹ 2021-22، جو پچھلے سال کے بجٹ5134.40 کروڑ روپے سے دوگنا ہے،کو پنچایتوں، بی ڈی سی اور ڈی ڈی سی کو جموں و کشمیر کی مساوی ترقی کے لئے منظوری دی ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیر صدارت ایک اعلی سطح کا اجلاس سیول سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس دوران جموں و کشمیر کے سبھی 20 اضلاع کیلئے ضلعی کیپیکس بجٹ کو منظوری دی گئی۔

’ضلع کیپیکس بجٹ سے پنچایتی نظام مزید مستحکم ہوگا‘

ضلعی ترقیاتی کونسلوں کے 20 چیئرپرسنوں، اور تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلعی منصوبوں کا ایک مختصر خاکہ پیش کیا۔ ڈسٹرکٹ کیپیکس بجٹ کی اہم خصوصیات کو اجاگر کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ عوامی شراکت (پنچایتی راج اداروں) کے ذریعہ معاشرے کی ضرورت پر مبنی منصوبہ تیار کیا گیا ہے جو لوگوں کے معیار زندگی میں تیزی سے اضافے اور مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع پر مرکوز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کے ذریعے بہتر سڑکیں، پینے کے پانی اور بجلی، سیاحت کی صلاحیت، نوجوانوں کو با اختیار بنانا اور عوامی تقاضوں کے مطابق دوسری ترجیحات کا تعین کرنا شامل ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سماجی و معاشی ترقی، نچلی سطح پر پائیدار، بنیادی سہولیات کی مضبوطی اور صحت اور تعلیمی اداروں کو مستحکم کرکے انسانی سرمایہ کی ترقی کے لئے بہتر حکمت عملی تیار کرنے کے لئے نچلی سطح تک پہنچنے کا نقطہ نظر اپنایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا تفصیلی غور و خوض کے بعد پہلی بار پی آر آئی اور انتظامیہ کی اجتماعی کوششوں سے منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ منصوبہ بندی کے عمل میں عوام اور ان کے نمائندوں کی فعال شرکت نے گرام پنچایت، بلاک اور ضلعی سطح پر ترقیاتی منصوبوں کی ایک مضبوط بنیاد رکھی۔

بجٹ پر پنچایتی ممبران اور بی ڈی سی چیئرمین نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ پنچایتی نظام کو مضبوط بنانے کی شروعات ہے‘‘ جس کے لئے وہ سرکار کے مشکور ہیں۔

تاہم انکا کہا تھا کہ پنچایتی نظام اور بجٹ کی عمل آوری تب ہی فعال ہوگی جب ممبران کو معقول سیکورٹی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنے متعلقہ پنچایتی حلقوں میں جاکر لوگوں کے مسائل سن کر انہیں حل کرنے کی کوشش کر سکیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.