ETV Bharat / state

وزیر اعظم کے کُل جماعتی اجلاس سے مایوس: گپکار الائنس

author img

By

Published : Jul 5, 2021, 12:47 PM IST

Updated : Jul 5, 2021, 2:50 PM IST

پی اے جی ڈی کا اجلاس اتوار کی شام ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کی زیر صدارت سری نگر میں ان کی رہائش گاہ پر ہوا۔ اس ملاقات میں نائب چیئرپرسن محترمہ محبوبہ مفتی، ایم وائی تاریگامی، جسٹس (آر) حسنین مسعودی، جاوید مصطفیٰ میر اور مظفر احمد شاہ بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم کے کل جماعتی اجلاس سے مایوس: گپکار الائنس
وزیر اعظم کے کل جماعتی اجلاس سے مایوس: گپکار الائنس

پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن نے آج کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی آل پارٹی میٹنگ سے مایوس ہیں کیونکہ اس ملاقات کے بعد اعتماد سازی کے لئے مرکزی سرکار نے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے ہیں۔

پی اے جی ڈی کے ترجمان یوسف تاریگامی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اتوار کی شام کو منعقد ہونے والی میٹنگ میں الائنس کے تمام ممبران نے شرکت کی۔

وزیر اعظم کے کُل جماعتی اجلاس سے مایوس: گپکار الائنس
ان کا کہنا تھا کہ تمام ممبران نے کل جماعتی اجلاس سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار کی طرف سے سیاسی جماعتوں کی اعتماد سازی کے متعلق ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جیلوں سے سیاسی اور دوسرے قیدیوں کو رہا کرنا اور جموں و کشمیر میں دھونس دباؤ کے ماحول کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ اعتماد سازی کے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ الائنس کے شرکاء تب تک اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے جب تک جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پی اے جی ڈی کا اجلاس اتوار کی شام ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کی زیر صدارت سری نگر میں ان کی رہائش گاہ پر ہوا۔ اس ملاقات میں نائب چیئرپرسن محترمہ محبوبہ مفتی، ایم وائی تاریگامی، جسٹس (ر) حسنین مسعودی، جاوید مصطفیٰ میر اور مظفر احمد شاہ بھی موجود تھے۔ 24 جون کو دہلی میں وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے یہ اہم میٹنگ منعقد کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:کُل جماعتی اجلاس کے بعد گُپکار الائنس کی پہلی میٹنگ



بیان میں کہا گیا کہ پی اے جی ڈی نے 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کے عوام پر غیر آئینی اور ناقابل قبول تبدیلیوں کے خاتمے کے لئے مل کر لڑنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان تبدیلیوں کو واپس لینے کے لئے پی اے جی ڈی کی جدوجہد تب تک جاری رہے گی جب تک کہ یہ غیر قانونی اور آئینی فیصلے واپس نہیں لئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی جدو جہد آئین، قانون اور سیاسی دائرے کے اندر جاری رہے گی۔ بیان میں کہا گیا یے کہ جہاں تک ریاستی درجہ کی بحالی کا تعلق ہے تو پارلیمنٹ میں بی جے پی نے وعدہ کیا ہے کہ یہ بحال کیا جائے گا اور مرکزی سرکار کو اپنے الفاظ کا احترام کرنا چاہئے۔

الائنس نے مزید کہا کہ وہ اسمبلی انتخابات تب تک نہیں لڑیں گے جب تک کہ جموں و کشمیر کے مکمل ریاستی درجہ کی بحالی نہیں ہوگی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس مقصد کے لئے پی اے جی ڈی نے جموں و کشمیر کی دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھی مشورہ کرے گی۔

Last Updated : Jul 5, 2021, 2:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.