ETV Bharat / state

Amarnath Yatra Health Facilities: یاتریوں کی بہتر طبی خدمات کیلئے صحت مراکز کا قیام

author img

By

Published : Jun 11, 2022, 5:15 PM IST

DHSK sets up health centres to provide uninterrupted health services to amatnath yatris
یاتریوں کو بہتر طبی خدمات کی خاطر صحت مراکز قائم کیے گئے

محکمہ صحت نے سالانہ امرناتھ یاتریوں کے لیے بلا خلل اور بہتر صحت خدمات فراہم کرنے کے لیے 55 طبی کیمپ قائم کیے ہیں، جن میں 6 بیس ہسپتال بھی شامل ہیں۔ ان مذکورہ کیمپس میں ایک ہزار سے زائد نیم طبی عملے کے افراد تین شفٹوں میں اپنی ڈیوٹی انجام دیں گے۔ Amarnath Yatra Health Facilities

سرینگر: ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر نے امرناتھ یاتریوں کو بلا خلل اور بہتر صحت خدمات فراہم کرنے کے لیے متعدد عارضی طبی مراکز قائم کیے ہیں، جہاں چوبیس گھنٹے سہولیات دستیاب رہیں گی۔ اس کے علاوہ ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جو کسی بھی قسم کی ایمرجنسی میں یاتریوں کو طبی سہولیات فراہم کروائے گا۔ Amarnath Yatra 2022 Health Facilities

اس سلسلے میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر کی سربراہی میں حال ہی میں امرناتھ یاترا کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کئی میٹنگیں کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ان میٹنگز میں نہ صرف سول بلکہ فوج اور بارڈر سکیورٹی فورسز کے ڈاکٹر صاحبان نے بھی شرکت کی۔

بہتر طور طبی خدمات میسر رکھنے کی خاطر 55 طبی کیمپ قائم کیے گئے ہیں جن میں 6 بیس ہسپتال بھی شامل ہیں جبکہ ان مذکورہ کیمپس میں ایک ہزار سے زائد نیم طبی عملے کے افراد تین شفٹوں میں اپنی ڈیوٹی انجام دے گے۔ وہیں یاتریوں کے لیے 11 طبی امدادی مراکز، 12 ہنگامی امدادی مراکز کے علاوہ 26 آکسیجن بوتھ اور 15 آن روٹ کیمپ بھی قائم کیے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:


ادھر صحت محکمے نے امرناتھ یاترا گپھا کے تمام اسٹیشنوں پر تمباکو مصنوعات کی فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی کا حکم دیا ہے تاکہ سالانہ یاترا کو "تمباکو سے پاک" بنایا جا سکے۔ واضح رہے کہ سالانہ امرناتھ یاترا 30 جون سے شروع جبکہ یاترا 11 آگست کے روز اختتام پذیر ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.