ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023 امرناتھ یاترا کے آغاز سے قبل پولیس سربراہ کی صدارت میں جائزہ میٹنگ

author img

By

Published : Jun 20, 2023, 10:17 PM IST

Etv Bharat
امرناتھ یاترا کے آغاز سے قبل پولیس سربراہ کی صدارت میں سکیورٹی جائزہ میٹنگ

امرناتھ یاترا 31 جون سے شروع ہو رہی ہے۔ 62 دنوں پر محیط اس یاترا کے پر امن اور منظم انعقاد کے لیے جموں و کشمیر انتظامیہ بڑی پیمانے پر تیاریوں میں مصروف ہے۔ یاترا کی حفاظت کے لئے مرکزی سرکار نے 60 ہزار اضافی نیم فوجی اہلکاروں کو کشمیر میں تعینات کر رکھا ہے۔

سرینگر: جموں کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے امرناتھ یاترا کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کا جائزہ لیا اور اس دوران متعلقہ افسران کو کئی ہدایات دئے۔ سرینگر کے پولیس ہیڈکواٹر میں پولیس کے اعلی افسران بشمول سی آئی ڈی کے سپیشل ڈائریکٹر جنرل آر آر سوئین، کشمیر پولیس زون کے ایڈیشنل ڈاریکٹر جنرل وجے کمار، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور ایس پی سیکورٹی کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے متعلق میٹنگ کی سربراہی کی اور افسران کو کئی ہدایات دئے۔

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پولیس سربراہ نے کہا کہ امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے یاترا سے براہ راست تعلق رکھنے والے ضلعی پولیس یونٹوں کی ضروریات کو پورا کرنے کی خاطر تمام تر وسائل دستیاب رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ڈی جی پی نے افسران کو ہدایت دی کی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کو مستحکم نظام کے تحت عمل میں لایا جائے اور حساس مقامات پر اہلکاروں کی تعیناتی کے علاوہ جدید آلات کا استعمال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام اور بالہ تل کے مقامات پر بیس کیمپوں کے ارد گرد تمام ممکنہ حفاظتی انتظامات کرنے اور مواصلاتی نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے شاہراہ اور دیگر سڑکوں پر ٹریفک مینجمنٹ کے موثر اور منصوبہ بند ضابطے، گاڑیوں کی پارکنگ کے متعلق بھی ہدایت دی۔ ڈی جی پی نے افسران پر زور دیا کہ وہ یاترا کے اہم مقامات اور راستے میں سیکورٹی کو مزید بڑھانے کیلئے سی سی ٹی وی، ڈرون سمیت جدید حفاظتی آلات/ٹیکنالوجی کا مناسب استعمال کریں۔ انہوں نے حساس مقامات اور بیس کیمپوں بشمول پارکنگ مقامات پر خصوصی توجہ مرکوز رکھنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے یاترا کے ہموار اور پرامن انعقاد کے لیے موثر طریقہ کار اور منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت دی۔ ڈی جی پی نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ یاتریوں کے لیے رکھے گئے سیکورٹی اور دیگر ضروری انتظامات کا باقاعدگی سے معائنہ کریں۔ انہوں نے آفیسران کو مزید ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام ایس او پیز پر من وعن عملدرآمد ہو تاکہ یاتریوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

غور طلب ہے کہ امرناتھ یاترا 31 جون سے شروع ہورہی ہے۔ 62 ایام پر محیط اس یاترا کے پر امن اور منظم انعقاد کے لئے جموں کشمیر لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ بڑی پیمانے پر تیاریوں میں لگی ہوئی ہے۔ اس یاترا کے لئے سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے جاتے ہیں اور جموں سے ہی سرینگر شاہراہ کے علاوہ امرناتھ کا راستہ بالخصوص پہلگام، سونہ مرگ، گاندبل اور اننت ناگ کو سیکورٹی حصار میں رکھا جاتا ہے تاکہ عسکریت پسند یاتریوں پر حملہ نہ کرسکیں۔ یاترا کی حفاظت کے لئے مرکزی سرکار نے 60 ہزار اضافی نیم فوجی اہلکاروں کو کشمیر میں تعینات کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.