ETV Bharat / state

DG Crpf Visits Srinagar ڈی جی سی آر پی ایف کا سرینگر دورہ، مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 5, 2023, 10:08 PM IST

ڈائریکٹر جنرل آف سی آر پی ایف سیوجے لال تھاسین نے اتوار کے روز سرینگر کے کئی علاقوں کا دورہ کرنے کے موقع پر سکیورٹی صورتحال کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔

DG Crpf reviews security situation in interior areas of Srinagar
ڈی جی سی آر پی ایف کا سرینگر دورہ، مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر: سی آر پی ایف کے سربراہ سیوجے لال تھاسین نے اتوار کے روز سرینگر کے کئی علاقوں کا دورہ کیا اور بچشم خود سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔معلوم ہوا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل آف سی آر پی ایف نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی بھی صدارت کی۔ اطلاعات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آف سی آر پی ایف نے اتوار کے روز سرینگر کے کئی علاقوں کا دورہ کرنے کے موقع پر سکیورٹی صورتحال کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ذرائع نے بتایا کہ سی آر پی ایف سربراہ نے پائین شہر کا بھی دورہ کیا، جس دوران انہیں سی آر پی ایف کی تعیناتی کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔

ذرائع کے مطابق سی آر پی ایف چیف نے عیدگاہ میں قائم سی آر پی ایف کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں پر تعینات جوانوں سے گفت وشنید کی۔ سی آر پی ایف سربراہ نے سرینگر میں پیرا ملٹری فورس کے سینئر آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی، جس دوران انہیں سرینگر میں سی آر پی ایف کی تعیناتی کے بارے میں مکمل جانکاری فراہم کی گئی۔اس موقع پر سی آر پی ایف چیف نے پیرا ملٹری فورسز کے آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ چوبیس گھنٹے متحرک رہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ پیرا ملٹری فورسز کے اہلکار چیلنجوں کے باوجود بھی اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.