ETV Bharat / state

Body fished out from Jhelum : دریائے جہلم سے 25سالہ نوجوان کی لاش برآمد

author img

By

Published : Aug 30, 2022, 12:28 PM IST

سرینگر کے پالپورہ علاقے میں منگل کی صبح دریائے جہلم سے 25 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔Dead Body recovered from Jhelum

دریائے جہلم سے 25سالہ نوجوان کی لاش برآمد
دریائے جہلم سے 25سالہ نوجوان کی لاش برآمد

سرینگر: ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ سرینگر کے مہجورنگر علاقے سے تعلق رکھنے والے عارف مقصود (25) کی لاش منگل کی صبح پالپورہ میں دریائے جہلم میں مقامی لوگوں نے دیکھی۔ پولیس افسر نے بتایا کہ لاش کو دیکھ کر فوری طور مقامی باشندوں نے پولیس کو اطلاع دی اور رضاکاروں اور پولیس نے لاش کو دریا سے باہر نکالا۔ Dead Body recovered in Palpora Srinagar

پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر فوری طور قانونی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طبی و قانونی لوازمات کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.