ETV Bharat / state

Hangul Rutting Season داچھی گام نیشنل پارک سیلانیوں کیلئے بند

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 26, 2023, 9:26 PM IST

Updated : Sep 27, 2023, 10:49 AM IST

dachigam-park-entry-suspended-for-hangul-rutting-season
داچھی نیشنل پارک سیلانیوں کیلئے بند

کشمیر میں موسم خزاں کے آمد کے ساتھ ہی مختلف قسم کے پرندے اور جانور اپنی افزائش نسل شروع کرتے ہیں،جس میں سے کشمیر کا ریاستی جانور ہانگل بھی شامل ہے۔

سرینگر:وائلڈ لائف محکمے نے کشمیری ہانگل کے میٹنگ سیزن( ریٹنگ سیزن) کے آغاز کے پیش نظر داچھی گام نیشنل پارک کو سیلانیوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پارک میں سیلانیوں کے داخلے کی اجازت تمام آن لائن/آف لائن خدمات 25 ستمبر سے 18 اکتوبر تک روک دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق چونکہ یہ مرحلہ (رٹنگ سیزن) ہانگل کے لیے بہت حساس اور اہم ہے، اس لیے ہانگل کو کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔واضح رہے کہ کشمیر میں خزاں کے موسم میں مختلف قسم کے پرندے اور جانور اپنی افزائش نسل شروع کرتے ہیں، جن میں سے کشمیری ہانگل ایک ہے۔میٹنگ سیزن سے کچھ ہفتے پہلے، نر اور مادہ ہنگل کے درمیان بڑھتا ہوا تعامل واضح طور پر نظر آتا ہے۔

اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت سے فون پر بات کرتے ہوئے محکمے وائلڈ لائف کے ایک سینیئر افسر نے بتایا کہ "ہانگل انتہائی حساس جانور ہے۔ ملن کے دوران اس کو کسی بھی قسم کی خلل پسند نہیں۔ اسی لیے انتظامیہ نے نیشنل پارک کو رواں مہینے (ستمبر) کی 25 تاریخ سے آئندہ ماہ (اکتوبر) کی 18 تاریخ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔" اُن کا مزید کہنا تھا کہ "اس دوران پارک میں داخلے کے لیے آن لائن اور آف لائن دونوں طرح کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد انسانوں کو ہانگل کی آبادی سے دور رکھنا ہے کیونکہ یہ وقت اس جانور کی آبادی کے اعتبار سے کافی خاص ہوتا ہے۔"

ہانگل کی آبادی میں اضافے پر بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ "ان کی آبادی میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ برس فؤن (fawn) یعنی جوان نر ہرن اور ڈوز (does) یعنی جوان مادہ ہرن کا تناسب بھی کافی اچھا تھا۔ اس وقت ان کی کل آبادی 289 ہے۔ ہم کو اُمید ہے حمل کی مدت، جو 6-7 ماہ ہوتی ہے، مکمل ہونے کے بعد ہانگل کی آبادی وادی میں 300 سے زائد ہوگی۔"

مزید پڑھیں: Was hangul Sighted in Gurez کیا گریز میں واقعی ہانگل دیکھا گیا؟ جانئے حقیقت

کشمیر کا ریاستی جانور ہانگل داچھی گام نیشنل پارک، شکار گاہ ترال کے جنگلوں میں پائے جاتے ہیں اور یہ علاقے اس ہانگل کے پسندیدہ مسکن ہے۔ البتہ گزشتہ دہائیوں سے ہانگل کی آبادی میں کمی پائی جارہی ہے جس کے خاص وجوہات ماحولیاتی تبدیلی، جنگلوں کا کٹاؤ اور ان جانوروں کا شکار ہے۔محکمہ وائلڈ لائف کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت داچھی گام نیشنل پارک میں 289 ہانگل جبکہ شکارگاہ ترال میں 14 ہانگل موجود ہیں۔

Last Updated :Sep 27, 2023, 10:49 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.