ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2024 سی آر پی ایف کے ڈی جی نے امرناتھ یاترا کی سیکورٹی کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Jun 25, 2023, 10:45 PM IST

سی آر پی ایف کے ڈی جی نے امرناتھ یاترا کی سیکورٹی کا جائزہ لیا
سی آر پی ایف کے ڈی جی نے امرناتھ یاترا کی سیکورٹی کا جائزہ لیا

امرناتھ یاترا کے پیش نظر سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے ڈاریکٹر جنرل ایس ایل تھوسن نے آج گاندربل کے بالتل علاقے کا دورہ کیا اور سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی و دیگر منسلک امورات کا جائزہ لیا۔

سرینگر: کشمیر میں یکم جون سے شروع ہونے والی امرناتھ کی سیکورٹی کے لئے سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے ڈاریکٹر جنرل ایس ایل تھوسن نے آج گاندربل کے بالتل علاقے کا دورہ کیا اور سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی و دیگر منسلک امورات کا جائزہ لیا۔ مذکورہ افسر نے بالتل، دمیل، سربل اور نیلگرتھ مقامات پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کا جائزہ لیا اور یاترا کی حفاظت کے متعلق انتظامات کے متعلق افسران کو ہدایات دیں۔

یاترا کی سیکورٹی کے متعلق کشمیر پولس زون کے ایڈیشنل ڈاریکٹر جنرل وجے کمار نے بھی آج سرینگر کے پولیس کنٹرول روم میں پولیس، سی آر پی ایف اور بی ایس ایف کے افسران کے ساتھ سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ وجے کمار نے یاترا کو محفوظ اور منتظم طریقے سے منعقد کرنے کے لیے افسران کو متعدد ہدایات دیں، جن کو یاترا کے دوران عمل آور کرنے پر زور دیا۔

واضح ہو کہ 62 دنوں پر محیط امرناتھ یاترا یکم جولائی سے شروع ہو رہی ہے اور 31 اگست کو اختتام ہوگی۔ گزشتہ برس یاترا کی مدت 42 روز تھا تاہم امسال اس کی مدت میں 20 دنوں کا اضافہ کرکے 62 دنوں پر محیط کیا گیا ہے۔ یاترا کو پر امن اور منظم طریقے سے انعقاد کے لئے جموں کشمیر انتظامیہ نے ہر ممکن تیاری کی ہے، جس میں یاتریوں کے لیے جموں اور سرینگر میں یاتری بھون میں رہنے کے انتظامات اور سیکورٹی قابل ذکر ہے۔

وادی میں سرینگر کے مضافات پانتھ چوک میں یاتریوں کے لیے رہنے کی جگہ مختص کی گئی ہے اور اس علاقے کو سیکورٹی حصار میں رکھا گیا ہے۔ یاترا کو سہولت فراہم کرنے کے لیے جموں کشمیر انتظامیہ نے دو سو سول افسران پہلگام اور بالتل میں تعینات کیا ہے۔ یاترا کی حفاظت کے لئے پولیس، نیم فوجی دستے اور فوج کو پہلگام اور بالتل میں یاترا روٹ پر تعینات کیا گیا ہے۔ وہیں کسی بھی ناگہانی آفت کے پیش نظر اہلکاروں کو سپیشل ٹریننگ دی گئی ہے اور حساس مقامات پر رکھا گیا ہے۔

امرناتھ جانے والے راستے بالخصوص پہلگام، بالتل میں اضافی سیکورٹی تعینات کی جائی گی جبکہ عام آمد و رفت کو یاترا کے قافلوں کے دوران روک دیا جائے گا۔ جموں سے ہی سرینگر شاہراہ کے علاوہ امرناتھ کا راستہ بالخصوص پہلگام، سون مرگ، گاندبل اور اننت ناگ کو سیکورٹی حصار میں رکھا جاتا ہے تاکہ عسکریت پسند یاتریوں پر حملہ نہ کرے۔مرکزی وزارت داخلہ نے یاترا کو محفوظ رکھنے کے لئے 60 ہزار نیم فوجی اہلکاروں کو کشمیر میں تعینات کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Amarnath Yatra 2024 فاروق عبداللہ نے امرناتھ یاترا کے انتظامات کیلئے حکومت کی تعریف کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.