ETV Bharat / state

Congress Protest In Srinagar کانگریس کارکنان کا سرینگر میں حکومت کے خلاف احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 19, 2023, 4:07 PM IST

جموں و کشمیر پردیش کانگریس کے لیڈران نے کہا کہ جموں وکشمیر میں موجودہ ایل جی حکومت گزشتہ 4 برسوں سے لوگوں کو پریشان کرنے اور انہیں مزید مسائل و مشکلات میں ڈالنے کے لیے کام کررہی ہے۔

congress-protest-in-srinagar-against-anti-people-policy
کانگریس کارکنان کا سرینگر میں حکومت کے خلاف احتجاج

کانگریس کارکنان کا سرینگر میں حکومت کے خلاف احتجاج

سرینگر: جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے سینیئر رہنما و کارکنان نے منگل کو اپنے مرکز دفتر سرینگر میں بی جے پی اور جموں وکشمیر انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجیوں نے جموں وکشمیر میں موجودہ ایل جی انتظامیہ کی پالیسیوں، مہنگائی اور اسمارٹ میٹرس کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے،جس میں حکومت مخالف نعرے درج تھے۔

اس موقعے پر پردیش کانگریس کمیٹی کے کارکنان اور لیڈران نے کہا کہ بی جے پی حکومت عوام کش پالیسی اپنائی ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں یہاں کے لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔ بے روزگاری جموں وکشمیر میں اپنے عروج پر ہے۔ اس بیچ لوگوں کے کندھوں پر اسمارٹ میٹرس کے نام پر ایک اور بوجھ ڈالا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کے لیے ہوتی اور ان کی فلاح وبہبود کے لئے کام کیا کرتی ہے، لیکن جموں وکشمیر میں موجودہ ایل جی حکومت گزشتہ 4 برسوں سے لوگوں کو پریشان کرنے اور انہیں مزید مسائل و مشکلات میں ڈالنے کے لیے کام کررہی ہے۔

احتجاج کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے ساتھ کشمیر میں مہنگائی انتہائی پر پہنچ چکی ہے اور ایسی منہگائی یہاں کے لوگوں نے گزشتہ 70 برسوں میں کبھی نہیں دیکھی ہے،جو لوگ اس وقت دیکھے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: CWC Meeting in Hyderabad جموں و کشمیر میں غیراعلانیہ ایمرجنسی نافذ: وقار رسول وانی

پردیش کانگریس کمیٹی کے لیڈران نے کہا کہ دھونس دباؤ اور پولیس کا سہارا لیکر لوگوں کو اپنے حق میں بات کرنے سے بھی روک جارہا ہے وہیں جو حکومت کی غلط اور عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھانے کی کوشش کرتا ہے انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جاتا یے۔

انہوں میں مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں بی جے پی کو ہار کا سامنے کرنا پڑے گا اور ووٹ کے ذریعے ہی اب یہاں عوام بی جے بھی کو قرارا جواب دے گی۔ واضح رہے کہ پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے یہ احتجاج آج سے شروع ہوکر وادی کشمیر کے دیگر اضلاع میں بھی آئندہ جاری رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.