جشن چلہ کلاں: روایتی فنون سے موسم سرما کا خیرمقدم

author img

By

Published : Nov 24, 2020, 7:45 PM IST

celebration chillay kalan in srinagar district

وادی کشمیر میں سرما کی آمد پر ضلع سرینگر میں جشن چلہ کلاں کے نام سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، چلہ کلاں دراصل شدید سردی کے 40دن، یہ دن 22دسمبر سے شروع ہوتے ہیں۔

جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر میں جشن چلہ کلاں کے نام سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں متعدد ماہر فنکاروں نے مختلف روایتی فنون کا مظاہرہ کیا۔

ضلع سرینگر میں جشن چلہ کلاں

جشن چلہ کلاں کا انعقاد کرانے والے گلزار احمد بٹ نے بتایا کہ جموں و کشمیر کا یہ ایک روایتی پروگرام ہے جو موسم سرما کی آمد کے بعد منایا جاتا ہے لیکن اس مرتبہ اسکو بڑے پیمانے پر منعقد کیا گیا ہے تاکہ کووڈ وبا سے پریشان ماہر فنکاروں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع دستیاب ہوسکے۔

فنکار عبدالرحمان بٹ کا کہنا ہے کہ پروگرام کے انعقاد سے جہاں ہم اپنا فن دکھاتے ہیں وہیں روزگار کا بھی موقع دستیاب ہوتا ہے، روایتی فن کا مظاہرہ کرنے سے نوجوان بھی اس فن سے واقف ہو جاتے ہیں۔

چلہ کلاں کیا ہے، یہ دو الفاظ کا مجموعہ ہے، دونوں فارسی کے جملے ہیں، ظاہر ہے ان کا فارس یا ایران سے ایک خاص تعلق ہے۔

زیر بحث چلہ کلاں، دراصل سردی سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کا کشمیر کی ثقافت اور تہذیب سے تعلق ہے۔ شدید سردی کے 40دن۔ یہ دن 22دسمبر یا 9پوہ سے شروع ہوتے ہیں۔ کڑاکے کی سردی۔ پھر چلہ خورد ہے۔ پھر چلہ بچہ۔ چلہ کا فارسی میں مطلب چالیس ہے۔ یوں چلہ خورد کا مطلب کم سردی کے چالیس دن ہو سکتا ہے۔تا ہم چلہ خورد چلہ کلاں کے بعد 20دن کو کہتے ہیں۔ چلہ خوردکے بعد کے 10 ایام کوچلہ بچہ کہا جاتا ہے۔ اس طرح 21دسمبر سے 31جنوری تک چلہ کلاں، یکم فروری سے 20فروری تک چلہ خورد(چھوٹے )، 21فروری سے یکم مارچ تک چلہ بچہ ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.