ETV Bharat / state

بی جے پی جموں کشمیر کی عوام کو سازش کے تحت غریب بنا رہی ہے، کانگرس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 14, 2023, 6:03 PM IST

جموں وکشمیر کانگریس صدر وقار رسول وانی نے کہا کہ انتظامیہ اپنی ناکارہ سرکار کو چھپانے کے لئے محض تقریبات منعقد کر رہی ہے جبکہ عوام کے مسائل جوں کے توں پڑے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ انتظامیہ جموں وکشمیر میں 'وکست بھارت سنکلپ یاترا' ماہ رواں کی 15 تاریخ سے صوبہ جموں کے ضلع راجوری کے بدھال اور صوبہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گریز علاقے سے شروع کر رہی ہے۔Congress censure BJP

bjp-is-making-people-of-jammu-and-kashmir-poor-under-a-conspiracy-vikar-rasool-wani
جموں وکشمیر کانگریس صدر وقار رسول وانی

بی جے پی جموں کشمیر کی عوام کو سازش کے تحت غریب بنا رہی ہے، کانگرس

سرینگر: جموں کشمیر پردیش کانگرس کمیٹی صدر وقار رسول نے کہا کہ بی جے پی نے جموں کشمیر میں ایسی عوام کش پالیسیوں کو لاگو کیا ہے جس سے یہاں کے لوگ غریبی میں مبتلا ہو رہے ہیں۔


سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وقار رسول وانی نے کہا دعوی کیا کہ جموں کشمیر ملک میں بے روزگاری کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے،کیونکہ سرکار نے یہاں ملازمت دینے کی پالیسی کو بند کیا ہے۔ انہوں نے کہا کسی بھی سرکاری محکمے میں اگر ملازمین نوکری سے سبکدوش ہو رہے ہیں تو انتظامیہ ان محکموں میں متبادل تعینات نہیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکار محکموں میں برسوں سے خالی پڑی آسامیوں کو پُر نہیں کر رہی ہے، جس کی وجہ سے یہاں کے تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگار ہوئے ہیں۔

وقار رسول نے کہا کہ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات نو سال قبل ہوئے تھے، تاہم سرکار یہاں انتخابات کرانے میں کوتاہی بھرت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی پانچ سالہ مدت ختم ہوگئی ہے اور جنوری 2024 میں پنچایتی اداروں کی مدت بھی ختم ہوگی لیکن اس کے باوجود بھی بے جی پی سرکار یہاں الیکشن نہیں کروا رہی ہے، جس سے وجہ سے یہاں کے لوگوں کو سرکاری نظام سے محروم رکھا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ جموں کشمیر میں دو مہونسپل کارپوریشنز اور 78 میونسپل کمیٹیز کی پانچ سالہ مدت ختم ہوگئی ہے وہیں جنوری سنہ 2024 میں پنچایتی اداروں کی پانچ سالہ مدت ختم ہوگی، تاہم جموں کشمیر کے چیف الیکٹورل افسر اور سٹیٹ الیکشن کمیشن ان انتخابات کے انعقاد کے متعلق کوئی نوٹس جاری نہیں کی ہے۔
وقار رسول نے جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب نے آنے والے دنوں میں "مہا سمپرک ابھیان یاترا" کے انعقاد کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اپنی ناکارہ سرکار کو چھپانے کے لئے محض تقریبات منعقد کر رہی ہے جبکہ عوام کے مسائل جوں کے توں پڑے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.