ETV Bharat / state

Asset of JK Tourism سٹی ویو ریستوران خستہ حال، شرابیوں اور قمار بازوں کا بن چکا ہے اڈہ

author img

By

Published : Mar 9, 2023, 4:18 PM IST

assets-of-jk-tourism-city-view-restaurant-srinagar-became-hangout-for-drinkers-and-gamblers
سٹی ویو ریستوران خستہ حال

محکمے سیاحت نے سٹی ویو ریستوران کو 2009 میں بنایا تھا۔ دو منزلہ بنائے گئے اس ریستواران کو اس وقت کی حکومت نے سیاحوں اور مقامی لوگوں کے لیے تعمیر کیا تھا، تاکہ پہاڑی کے دامن میں واقع اس ریستواران سے لوگ سرینگر سٹی کے خوبصورت مناظر کا نظارہ کرسکیں اور لوگ یہاں پر فرصت کے چند لمحات گزارنے ساتھ ساتھ کھان پان سے بھی لطف اندوز ہوسکیں۔

سٹی ویو ریستوران خستہ حال، شرابیوں اور قمار بازوں کا بن چکا ہے اڈہ

سرینگر:ایک جانب سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت شہر سرینگر میں کئی مقامات پر اس وقت تعمیراتی کام شدومد سے جارہی ہیں۔وہیں یہاں کی تاریخی اور ثقافتی ورثے کو بچانے اور ان کی شان رفت بحال کرنے کے حوالے سے بھی کئی اہم منصوبوں پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ لیکن اس سب کے بیچ شہر سرینگر میں کئی ایسے اثاثے بھی ہیں جوکہ خستہ حالی کی داستان پیش کررہے ہیں اور وہ نہ صرف شہر کی خوبصورتی کے لیے بدنما داغ بن چکے ہیں بلکہ وہ نشہ کرنے والے افراد کے لیے آماجگاہ بھی بن چکے ہیں۔ ایسے میں شنکر آچاریہ پہاڑی کی دامن میں واقع محکمہ سیاحت کے سٹی ویو ریستوان کی دی جاسکتی ہے۔

محکمے سیاحت نے اس ریستوران کو 2009 میں بنایا تھا تاہم آج اس ریستوران کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے۔ در و دیوار ٹوٹ پھوٹ کی شکار ہوچکی ہیں۔دو منزلہ بنائے گئے اس ریستواران کو اس وقت کی حکومت نے سیاحوں اور مقامی لوگوں کے لیے تعمیر کیا گیا تھا تاکہ پہاڑی کے دامن میں واقع اس ریستواران سے لوگ سرینگر سٹی کے خوبصورت مناظر کا نظارہ کر سکے اور لوگ یہاں پر فرصت کے چند لمحات گزار کر کے کھان پان سے بھی لطف اندوز ہوسکے لیکن افسوس آج یہاں ایسا کچھ بھی دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے۔اگرچہ محکمہ سیاحت کی نگرانی میں یہ ریستوران آوٹ سورس کیا گیا تھا اور کئی سالوں تک یہ سیاحوں اور لوگوں کی توجہ کا بھی مرکز رہا، تاہم بعد میں نامعلوم وجوہات کی وجہ سے یہ ریستوران بند کیا گیا۔

ایسے میں آج کی تاریخ میں سٹی ویو مکمل طور خستہ ہوچکا ہے۔اس کی دونوں منزلیں ابتر حالت میں ہیں اور اس کے دروازے،کھڑکیاں ،کچن اور واش رومز انہتائی خراب اور ٹوٹ پھوٹ کی شکار ہوچکی ہیں۔ ریستوران میں نہ کوئی کھڑکی ہے،نہ ہی کوئی دروازہ موجود ۔شیشے بھی چکنا چور ہوچکے ہیں اور یہ مکمل طور پر تباہی کی حالت میں ہے۔ اتنا ہی نہیں یہ ریستوران متعلقہ محکمے کی عدم دلچسپی اور غفلت شعاری سے اب یہ نہ صرف کتوں بلکہ شرابیوں اور نشہ کرنے والے لوگوں کا مرکز بھی بن چکا ہے۔ شام کے اوقات میں یہاں پر قمار باز اور شرابی ہی دیکھنے کو ملتے ہیں۔

مزید پڑھیں: Srinagar Smart City Project سرینگر سمارٹ سٹی پروجیٹک کا کام سست، تاجر پریشان

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے ریستوران کی یہ خستہ حالی اور تباہ کیے گئے اس عوامی اثاثے کی موجودہ صورتحال ڈائریکٹر ٹورازم کی نوٹس میں لائی۔ انہوں نے نمائدہ کو یقینی دہانی کرائی کہ اس معاملے کی طرف فوری توجہ دی جائے گی اور معاملے کے تعلق سے کوئی سدباب جلد از جلد نکالا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.