Cycle Race from Kashmir to Kanyakumari کشمیر سے کنیا کماری تک سائیکل ریس کا آج سرینگر سے آغاز ہوگیا

author img

By

Published : Mar 1, 2023, 1:30 PM IST

Updated : Mar 1, 2023, 5:46 PM IST

کشمیر سے کنیا کماری تک سائیکل ریس، سرینگر سے بدھ کو روانہ

کشمیر سے کنیا کماری تک ایشیا کی سب سے طویل سائیکل ریس کو سرینگر سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ بارہ ریاستوں اور تقریباً دو درجن شہروں سے گزرتے ہوئے اس سائیکل ریس کا اختتام کنیا کماری میں ہوگا۔

کشمیر سے کنیا کماری تک سائیکل ریس، سرینگر سے بدھ کو روانہ

سرینگر: کشمیر سے کنیا کماری تک ایشیا کی سب سے طویل سائیکل ریس کو بدھ کے روز جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے زیر اہتمام ’’الٹرا سائیکل ریس‘‘ کو سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم سے ڈویژنل کمشنر (کشمیر) وجے کمار بدھوری نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ حکام نے بتایا کہ سائیکل ریس کو ورلڈ الٹرا سائیکلنگ ایسوسی ایشن، یو ایس اے نے تسلیم کیا ہے اور اسے ایشین الٹرا سائیکلنگ چیمپئن شپ اور ورلڈ الٹرا سائیکلنگ چیمپئن شپ قرار دیا ہے۔ ریس میں شرکاء سولو (تنہا)، دو دو کی ٹیم، 4 کی ٹیم میں بالترتیب 12 دن، 10 دن اور 8 دن کے کٹ آف ٹائم کے ساتھ چلیں گے۔ 3,651 کلومیٹر لمبی سائیکل ریس سرینگر سے بدھ کے روز شروع ہوئی اور جنوبی ہند کی ریاست تمل ناڈو کے کنیا کماری میں ختم ہوگی۔

سائیکل ریس کا راستہ 12 بڑی ریاستوں اور 20 سے زیادہ بڑے شہروں سے ہوکر گزرتا ہے۔ حکام نے بتایا کہ اس ایونٹ کے محفوظ اور کامیاب انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جن میں سکیورٹی اور امدادی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ ریس کے دوران سائیکل سواروں کو ان کے متعلقہ عملے کے ارکان اور سپورٹ گاڑیاں ساتھ رہیں گی، سولو رائیڈرز (اکیلے سائیکل ریس کرنے والے رائیڈرز) میں ڈاکٹر امرت سمرتھ، ساحل سچدیوا، سمر بنسل، دھیرج کلسیت، شبھم داس، مہیش کنی، اتل کڈو، وکرم انیال، منیش سینی، اندراجیت وردھن، گیتا راؤ اور امیبا رویندر ریڈی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: Cycle Yatra Reaches South kashmir تین سو کلومیٹر طویل سائیکل یاترا اننت ناگ پہنچی

ٹیموں میں مہا سائیکلنگ اسکواڈ، مہاراشٹر پولیس، اے ڈی سی اے اور امراؤتی رائیڈرز شامل ہیں۔ ریس کو جھنڈی دکھانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وجے کمار نے کہا کہ الٹرا سائیکل ریس شرکاء کی برداشت کرنے کی صلاحیت اور جذبہ کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل زندگی میں کچھ بھی کرنے کے جذبے کی ایک علامت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت وادیٔ کشمیر کے کونے کونے میں کھیل سرگرمیوں کو فروغ دینے اور کھلاڑیوں کو بہتر انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Last Updated :Mar 1, 2023, 5:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.