ETV Bharat / state

Dilbagh singh On Drug Menace منشیات کے کاروبار میں جو بھی ملوث ہوگا اسے بخشا نہیں جائے گا، دلباغ سنگھ

author img

By

Published : Dec 23, 2022, 4:37 PM IST

جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے کہا کہ منشیات سے نمٹنے کے لیے جموں و کشمیر پولیس متحرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس منشیات سے اسی طرح نمٹیں گی جس طرح انہوں نے عسکریت پسندی کے چیلنج سے نمٹا ہے۔ DGP Dilbagh Singh On Drugs

Etv Bharat
Etv Bharat

سرینگر: جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ یہ ان لوگوں کے لیے شرم کی بات ہے جو یہاں کے شہریوں کو آن لائن دھمکیاں دت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے شرپسند یہاں کے سماج کو بانٹنے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہاں کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شرپسندوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کارراوائی کرے گی اور اس کے علاوہ یہاں کے لوگ ان کو منھ توڑ جواب دیں گے۔Online Threat To Bjp Leaders

منشایات کے کاربار میں جو بھی ملوث، بخشا نہیں جائے گا، دلباغ سنگھ

انہوں نے کہا کہ سال 2022 جموں و کشمیر کے لیے بہتر رہا ہے، اور امید کرتے ہے کہ آنے والے سال بھی بہت اچھا ہوگا۔DGP Greeting New Year

کپواڑہ میں منشیات ماڈیول کا پردہ فاش کے سوال کے جواب میں ڈی جی پی نے کہا کہ پولیس منشیات کی لعنت سے مضبوطی اور ثابت قدمی کے ساتھ نمٹیں گے۔DGP Dilbagh Singh On Drug Menace

انہوں نے کہا کہ پولیس جموں و کشمیر میں منشیات کی تجارت کے چیلنج سے نمٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بھی پولیس کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ اس ناسوز سے مضبوطی اور ثابت قدمی سے نمٹا جا سکے۔

مزید پڑھیں: Drug Smuggling Module Busted کپواڑہ میں منشیات فروش ماڈیول کا پردہ فاش، پانچ پولیس اہلکار سمیت سترہ افراد گرفتار

ڈی جی پی نے کہا کہ پولیس منشیات کے چیلنج سے اسی طرح نمٹیں گے، جس طرح وہ یہاں عسکریت پسندی کے چیلنج سے نمٹتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا منشیات کے کاربار میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا چاہیے وہ کسی بھی محکمے کے اہلکار کیوں نہ ہو۔

بتادیں کہ جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی ضلع کپواڑہ میں منشیات فروشوں کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ پولیس اہلکاروں سمیت سترہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔Drug Smuggling Module Busted In Kupwara

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.