ETV Bharat / state

Amarnath Yatra امرناتھ یاترایوں کا ایک اور جتھا جموں سے روانہ

author img

By

Published : Aug 6, 2023, 11:52 AM IST

Updated : Aug 6, 2023, 12:55 PM IST

امرناتھ یاترا کا ایک اور جتھا جموں سے روانہ
امرناتھ یاترا کا ایک اور جتھا جموں سے روانہ

جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ٹریفک اب بحال کر دی گئی ہے۔ وہیں رکی ہوئی امرناتھ یاترا بھی دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے اتوار کی صبح 1626 یاتریوں پر مشتمل 35 واں جھتا کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔ 35th batch of Amarnath Yatra leaves

جموں: شری امرناتھ جی یاترا کے لئے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے بم بم بولے نعروں کے بیچ یاتریوں کا کشمیر روانہ ہونے کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے اتوار کی صبح 1626 یاتریوں پر مشتمل 35 واں جتھا کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ یہ یاتریوں 64 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ ننون پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں کے لئے روانہ ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے 1092 یاتری جبکہ بالہ تل بیس کیمپ کے لئے 534یاتری روانہ ہوئے۔ یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک زائد از سوا چار لاکھ یاتریوں نے پوتر گپھا کا درشن کیا ہے۔

سال گذشتہ کل پونے چار لاکھ کے قریب یاتریوں نے ہی پوتر گھپا کا درشن کیا تھا۔62 دنوں پر محیط یہ یاتر 31 اگست کو شرون پورنیما کے متبرک موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔ دریں اثنا سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر جموں شاہراہ پر کیلا مورا کے نزدیک اتوار اعلیٰ الصبح چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے یاتریوں کو چندر کوٹ کے مقام پر روک دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کی خاطر کام شدو مد سے جاری ہے ۔ان کے مطابق جوں ہی شاہراہ قابل آمدورفت ہوگی تو پہلے یاترا گاڑیوں کو سری نگر کی طرف جانے کی اجازت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Jammu Highway Traffic Update جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال، امرناتھ یاترا بھی دوبارہ شروع

یو این آئی

Last Updated :Aug 6, 2023, 12:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.