ETV Bharat / state

Srinagar Sadar Hospital Incident صدر اسپتال سرینگر میں چار برس قبل پیش آئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم

author img

By

Published : Apr 5, 2023, 9:36 AM IST

گرمائی دارالحکومت سرینگر کے صدر اسپتال میں چار سال قبل پیش آئے ایک واقعہ میں دو میڈیکل افسران کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

سرینگر: چار برس قبل صدر اسپتال سرینگر میں پیش آئے واقعہ کے تناظر میں 2 میڈیکل افسران کے خلاف تحقیقات کا حکم صادر کیا گیا ہے۔ 6 فروری 2018 میں صدر اسپتال سرینگر میں لشکر کے کمانڈر نوید جٹ کو چھڑانے کی خاطر کیے گئے حملے کے 4 برس بعد محکمۂ صحت و طبی تعلیم نے اس وقت سینٹرل جیل میں تعینات دو میڈیکل افسران کے خلاف تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے ۔ حکم نامے کے مطابق تحقیقات کے لیے جی ایم سی سرینگر کے پرنسپل کو بطور انکوئری افسر مقرر کیا گیا ہے اور اس سے 30 دن کے اندر اندر اپنی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا۔ محکمۂ صحت وطبی تعلیم کی طرف سے رواں ماہ 3 تاریخ کو جاری کیے گئے حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ ڈاکٹر سجاد رؤف اور ڈاکٹر زینت حسین کے خلاف لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے لیے پرنسپل جی ایم سی سرینگر کو انکوائری افسر مقرر کرنے کی منظور دی گئی ہے۔ ایسے میں تحقیقاتی افسر کو تفصیلی رپورٹ اپنی سفارشات کے ساتھ 30 دن کے اندر جمع کرنا ہوگی۔

جاری کردہ حکم نامے کے مطابق چیف میڈیکل آفیسر سرینگر انکوائری آفیسر کو تحقیقات میں ہر طرح کا تعاون پیش کریں گے۔ تاکہ رپوٹ کو وقت مقرر پر جمع کرایا جاسکے۔ واضح رہے کہ لشکر طیبہ کے کمانڈر نوید جٹ 4 برس قبل یعنی 6 فروری 2018 کو صدر اسپتال میں پولیس اہلکاروں پر حملے کے بعد فرار ہوا تھا۔ اس وقت سینٹرل جیل میں تعینات دو میڈیکل افسران پر الزام ہے کہ انہوں نے ہی نوید جٹ کو علاج و معالجہ کی غرض سے صدر اسپتال سرینگر منتقل کرنے کو کہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : Frisking In Lal Chowk Srinagar لال چوک اور گردنواح میں راہگیروں اور مسافروں کی جامہ تلاشیاں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.