ETV Bharat / state

شہری ہلاکتوں میں اضافے کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات

author img

By

Published : Nov 9, 2021, 8:55 PM IST

گزشتہ ماہ کے اوائل میں وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں ہوئی شہری ہلاکتوں کے بعد سری نگر کے قرب وجوار سمیت وادی کے مختلف اضلاع میں  سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ مرکزی وزارت داخلہ کے مطابق جموں و کشمیر میں مزید پانچ ہزار پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

شہری ہلاکتوں میں اضافے کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات
شہری ہلاکتوں میں اضافے کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات

شہر سرینگر میں شہری ہلاکتوں میں اضافے کے پیش نظر سری نگر کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی کے مزید سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ مختلف مقامات پر پولیس اور پیرا ملٹری دستوں کی جانب سے ناکے قائم کیے جا رہے ہیں۔ وہیں راہگیروں اور گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کر دیا گیا ہے۔

شہری ہلاکتوں میں اضافے کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات

ہم آپ کو بتا دیں کہ سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں اتوار کی شام نامعلوم بندوق براداروں نے ایک پولیس اہلکار کو گولیاں برسا کر ابدی نیند سلا دیا، جبکہ پیر کی شام سری نگر کے بہوری کدل علاقے میں عسکریت پسندوں نے ایک مقامی شہری کو گولیوں کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔

ہلاکتوں میں اضافے کے بعد منگل کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی بندوبست کو مزید سخت کر دیا گیا ہے، جبکہ مختلف اہم اور حساس مقامات پر سیکورٹی فورسز نے ناکے قائم کیے ہیں۔

سیکورٹی فورسز کی جانب سے مسافر گاڑیوں، دو پہیہ گاڑیوں، آٹو رکشا وغیرہ کو روک کر ان کی تلاشی لی جا رہی ہے جبکہ ان گاڑیوں میں سوار افراد کی بھی جامہ تلاشی لی جا رہی ہے۔ بعض مقامات پر راہگیروں کی جامہ تلاشی کے علاوہ ان کے شناختی کارڈ بھی چیک کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ کے اوائل میں وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں ہوئی شہری ہلاکتوں کے بعد سری نگر کے قرب وجوار میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ وہیں مرکزی وزارت داخلہ کے مطابق مزید پانچ ہزار پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جن میں سے تین ہزار اہلکاروں کو شہر سرینگر میں ہی تعینات کیا گیا۔

مزید پڑھیں؛ کشمیر میں مزید پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ

اُن اضافی پیرا ملٹری فورسز کو سرینگر میں موجود میریج ہالز/کمیونٹر سنٹرز میں رکھا گیا تھا جس کی مقامی باشندوں کے علاوہ مین اسٹریم سیاسی جماعتوں نے بھی سخت تنقید کی تھی۔

جبکہ شہری ہلاکتوں کے مزید واقعات کے بعد سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی مزید کمپنیوں کو خطے میں تعینات کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.