ETV Bharat / state

پہلگام کے کاشتکار مشین سے کٹائی کرتے ہیں

author img

By

Published : May 29, 2020, 11:13 PM IST

پہلگام کے کاشت کار مشینری سے کٹائی کرتے ہیں
پہلگام کے کاشت کار مشینری سے کٹائی کرتے ہیں

وادی کشمیر میں کاشتکاری میں ہر سال لاکھوں کی تعداد میں غیر ریاستی مزدوروں کی بڑی تعداد روزی روٹی کے لیے آتے ہیں۔

سیب کے باغات ہو یا اینٹ کے بھٹی۔ دھان کی کٹائی کا موسم ہو یا دھان کی پنیری لگانے کا موسم، ان اوقات میں صرف غیر مقامی مزدور ہی دکھائی دیتے تھے لیکن امن و امان کی صورتحال متاثر ہونے کی وجہ سے انہیں واپس لوٹنا پڑتا ہے۔

پہلگام کے کاشت کار مشینری سے کٹائی کرتے ہیں

رواں سال کاشتکاری کا سیزن شروع ہونے سے پہلے ہی کورونا وائرس کے خوف سے انتظامیہ نے لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے جس کی وجہ سے فصل کی کٹائی کے لیے غیر ریاستی مزدور نہیں آ سکے۔

پوری وادی کے لوگوں کے ساتھ ساتھ پہلگام حلقے میں بھی کاشتکاری کا کام انہی غیر ریاستی مزدوروں پر منحصر رہتا تھا۔

یہاں پر گاس کاٹنے کے لیے بھی غیر ریاستی مزدوروں کا استعمال کیا جاتا تھا لیکن رواں سال لاک ڈاؤن کی وجہ سے پہلگام حلقے کے لوگوں نے کاشتکاری کا کام از خود انجام دیا۔

لوگوں نے جدید مشینوں اور اوزاروں کا استعمال کیا جس میں خاص کر برش کٹر۔ ٹریلرشامل ہے۔

برش کٹر کو استعمال کرکے انہوں نے مویشیوں کے لیے سرسبز گاس ۔ گندم اورسرسوں کی کٹائی۔

لوگوں نے کاشتکاری کے کام کو انجام دینے کے لیے ایک دوسرے کا سہارا لیا اسکے علاوہ کاشتکاروں نے جدید ٹیکنالوجی اپنائی جس میں برش کٹر اور ٹریلر شامل ہیں ۔

ان مشینوں کی ڈیمانڈ مارکیٹ میں بہت زیادہ بڑھ گی ہے اگرچہ مارکٹ بند ہے لیکن اس کے باوجود بھی ان مشینوں کی ڈیمانڈ کافی زیادہ ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بشیر احمد جو ایک برش کٹر چلاتے ہیں نے کہا کہ مزدوروں کے کام کرنے کی وجہ سے ہم اپنے کھیتوں میں خود کام کرنے سے دور ہوتے گئے، لیکن رواں سال ہمیں مجبور ہو کر ہمیں ان مشینوں کا سہارا لینا پڑا جس کی وجہ سے ہمارا کام آسان ہوا ہے اور مزدوری کا خرچہ بھی بچ گیا۔

وہیں جدید اوزاروں کی بدولت کافی وقت بھی بچ جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.