ETV Bharat / state

Yatra suspended for 2nd consecutive day: خراب موسم کے سبب امرناتھ یاترا مسلسل دوسرے روز بھی معطل

author img

By

Published : Jul 6, 2022, 10:32 AM IST

ایک سرکاری اہلکار نے ای ٹی وی بھارت کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے کے لیے بدھ کے روز بھی یاترا کو معطل کرنے کا فیصلہ لیا گیا.Amarnath Yatra Temporarily Suspended

خراب موسم کے سبب امرناتھ یاترا مسلسل دوسرے روز بھی معطل
خراب موسم کے سبب امرناتھ یاترا مسلسل دوسرے روز بھی معطل

اننت ناگ: جموں و کشمیر میں خراب موسم کی وجہ سے حکام کی جانب سے امرناتھ یاترا کو دوسرے روز بھی معطل کیا گیا ہے۔ ایک سرکاری اہلکار نے ای ٹی وی بھارت کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے کے لیے بدھ کے روز بھی یاترا کو معطل کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یاترا کے راستے میں موسمی صورتحال ابتر ہے، جوں ہی موسم ٹھیک ہوگا تو یاتریوں کو آگے جانے کی اجازت دی جائے گی ۔ Due to inclement weather yatra suspended

انہوں نے کہا کہ کسی بھی یاتری کو نہ تو چندنواڑی سے اور نہ ہی بالتل کے راستے سے امرناتھ گھپا کی طرف جانے کی اجازت دی جائے گی، اس کے علاوہ یاتریوں کو جموں سے بھی کشمیر کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ تقریباً 65 ہزار یاتریوں نےاب تک شری امرناتھ گھپا کا درشن مکمل کیا ہے۔Amarnath yatra 2022

یہ بھی پڑھیں : Amarnath Yatra Temporarily Suspended: خراب موسم کی وجہ سے امرناتھ یاترا کو عارضی طور پر روک دیا گیا


ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.