ETV Bharat / state

Amarnath Yatra Resumes: امرناتھ یاترا کا دوبارہ آغاز

author img

By

Published : Jul 6, 2022, 11:14 AM IST

Updated : Jul 6, 2022, 1:24 PM IST

Amarnath Yatra Resumes
Amarnath Yatra Resumes

امرناتھ یاترا Amarnath Yatra 2022 کا آج دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے۔ قبل ازیں جموں و کشمیر میں خراب موسم کی وجہ سے حکام کی جانب سے امرناتھ یاترا کو دوسرے روز بھی معطل کیا گیا تھا۔ Amarnath Yatra Resumes

سری نگر: جموں و کشمیر میں امرناتھ یاترا Amarnath Yatra 2022 کا آج دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں خراب موسم کی وجہ سے حکام کی جانب سے امرناتھ یاترا کو دوسرے روز بھی معطل کیا گیا ہے۔ ایک سرکاری اہلکار نے ای ٹی وی بھارت کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کے لیے بدھ کے روز بھی یاترا کو معطل کرنے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یاترا کے راستے میں موسمی صورتحال ابتر ہے، جوں ہی موسم ٹھیک ہوگا تو یاتریوں کو آگے جانے کی اجازت دی جائے گی۔ لیکن اب انتظامیہ نے یاترا کے دوبارہ آغاز کی اجازت دے دی ہے۔ Due to inclement weather yatra suspended

امرناتھ یاترا کا دوبارہ آغاز

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ قبل ازیں خراب موسم کے سبب صبح میں یاترا معطل کردی گئی تھی۔ ایک اہلکار نے کہا تھا کہ کسی بھی یاتری کو نہ تو چندن واڑی سے اور نہ ہی بالتل کے راستے سے امرناتھ گھپا کی طرف جانے کی اجازت دی جائے گی، اس کے علاوہ یاتریوں کو جموں سے بھی کشمیر کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ تقریباً 65 ہزار یاتریوں نےاب تک شری امرناتھ گھپا کا درشن مکمل کیا ہے۔ Amarnath Yatra 2022

امرناتھ یاترا کا دوبارہ آغاز
امرناتھ یاترا کا دوبارہ آغاز
Last Updated :Jul 6, 2022, 1:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.