ETV Bharat / state

ADGP Kashmir Visits Amarnath Cave: اے ڈی جی پی کشمیر نے پنجترنی، امرناتھ گپھا کا دورہ کیا

author img

By

Published : Jun 28, 2023, 2:30 PM IST

امرناتھ یاترا - جو رواں برس یکم جولائی سے شروع ہو رہی ہے - کے لیے سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کو یقینی بنائے جانے کے لیے حکومتی سطح پر کئی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ Amarnath Yatra 2023

ا
ا

سرینگر (جموں و کشمیر) : ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) کشمیر، وجے کمار، بدھ کی صبح شری امرناتھ یاترا کے لئے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پنجترنی اور پوتر گپھا پہنچے۔ اس دوران سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل، بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل، 3 سیکٹر کمانڈر، ایس ایس پی اننت ناگ اور آئی ٹی بی ٹی کے سی او ان کے ہمراہ تھے۔ یہ جانکاری کشمیر زون پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ کے ذریعے فراہم کی۔

کشمیر پولیس نے ٹویٹ میں کہا: ’’اے ڈی جی پی کشمیر، وجے کمار، نے سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل، آئی بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل، 3 سیکٹر کمانڈر، ایس ایس پی اننت ناگ اور آئی ٹی بی ٹی کے سی او کے ساتھ پنجترنی اور پوتر گپھا کا دورہ کیا۔‘‘ پولیس ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ اس دوران سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور دوسرے متعلقین کے ساتھ بات چیت کی گئی۔ ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ ’’تمام افسران نے پنجترنی سے پوتر گپھا تک کے ٹریک کا مشترکہ معائینہ کیا۔

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra 2023: امرناتھ یاترا کی تیاریاں مکمل، یکم جولائی سے ہوگا آغاز

قابل ذکر ہے کہ جنوبی کشمیر کے ہمالیہ پہاڑوں میں سطح سمندر سے 3 ہزار 8 سو 80 میٹر کی بلندی پر واقع شری امر ناتھ گپھا کی سالانہ یاترا رواں برس یکم جولائی سے شروع ہوگی جو 31 اگست کو اختتام رکشا بندھن پر اختتام ہوگی۔ جموں وکشمیر انتظامیہ یاترا کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے رہی ہے۔ جہاں سیکورٹی کے فقید المثال بندو بست کیے جا رہے ہیں وہیں یاتریوں کو دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھی کوئی کسر باقی نہیں چھوٹی جا رہی ہے۔ یاتریوں کا پہلا جتھہ 30 جون کو بھگوتی نگر بیس کیمپ، جموں سے گھپا کی طرف روانہ ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.