ETV Bharat / state

Amarnath Yatra Aarti امرناتھ گھپا پر ’آرتی‘ انجام دی گئی

author img

By

Published : Jul 1, 2023, 6:17 PM IST

ا
ا

ہفتہ کی صبح جہاں پہلگام، نونہ ون بیس کیمپ اور بال تال سے یاتریوں کا پہلا جتھا پوتر گپھا کی جانب روانہ ہوا وہیں ہفتہ کو ہی رویاتی ’’آرتی پوجا‘‘ بھی انجام دی گئی۔

سرینگر (جموں و کشمیر) : امرناتھ یاترا شروع ہونے کے ساتھ ہی پوتر گھپا پر ہفتے کے روز ’’آرتی‘‘ انجام دی گئی۔ امرناتھ شرائن بورڈ حکام نے بتایا کہ شری امرناتھ گھپا پر ہفتے کی صبح ’’آرتی‘‘ انجام دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یاتریوں کے پہلے قافلے نے ہفتے کی صبح پوتر گھپا کی طرف سفر شروع کیا۔ بتادیں کہ ہفتے کی صبح سالانہ امرناتھ جی یاترا کا باقاعدہ آغاز ہوا اور یاتریوں نے بالتل اور پہلگام بیس کیمپس سے پوتر گھپا کی طرف سفر شروع کر دیا ہے۔ 3488 یاتریوں پر مشتمل پہلا جھتا جمعہ کے روز بالتل اور پہلگام بیس کیمپ پہنچ گیا تھا جن کا سرینگر اور دوسرے مقامات پر نہ صرف انتظامیہ بلکہ مقامی لوگوں نے بھی شاندار استقبال کیا تھا۔ 62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔

جموں وکشمیر حکومت اور شری امر ناتھ شرائن بورڈ نے یاترا کے لئے فیقدالمثال انتظامات کئے ہیں۔ دریں اثناء، بھگوتی نگر بیس کیمپ، جموں سے زائد از 4 ہزار یاتریوں پر مشتمل دوسرا قافلہ ہفتے کی صبح کشمیر کی جانب روانہ ہوا۔ جبکہ ہفتہ کو ہی روایتی جوش و خروش اور ’’آرتی‘‘ کے ساتھ ہی سالانہ امرناتھ یاترا کی رسمی طور شروعات ہوئی۔

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra بال تل بیس کیمپ سے سینکڑوں یاتری گپھا کی جانب روانہ

ادھر، یاترا کی سیکورٹی کے حوالہ سے فوج کا کہنا ہے کہ رواں برس شری امرناتھ جی یاترا کے پر امن اور ہموار انعقاد کے لئے سیکورٹی کے اضافی انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں اور کواڈ کوپٹرس کے علاوہ نائٹ ویژن آلات کو بھی استعمال میں لایا گیا ہے تاکہ یاترا کے دونوں راستوں - جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے نُنہ وَن، پہلگام اور وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے بال تال - پر دن رات کی نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.