ETV Bharat / state

Panchayat elections in JK: پنچایت اور ڈی ڈی سی انتخابات ایک ساتھ منعقد کئے جائیں، پنچایت کانفرنس

author img

By

Published : Jul 26, 2023, 3:43 PM IST

پنچایت اور ڈی ڈی سی انتخابات ایک ساتھ منعقد کئے جائیں، پنچایت کانفرنس
پنچایت اور ڈی ڈی سی انتخابات ایک ساتھ منعقد کئے جائیں، پنچایت کانفرنس

جموں کشمیر میں پنچایتی اور ڈی ڈی سی انتخابات - ایکٹ کے مطابق - ایک ساتھ منعقد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس کے ممبران نے پریس کانفرنس کے دوران اسٹیٹ الیکشن کمشنر سے پنچایتی حلقوں کی حدبندی کا بھی مطالبہ کیا۔ Panchayat and ddc elections in kashmir

پنچایت اور ڈی ڈی سی انتخابات ایک ساتھ منعقد کئے جائیں، پنچایت کانفرنس

سرینگر: جموں کشمیر میں پنچایتی انتخابات کا بگل بجتے ہی پنچایتی ممبران سرگرم ہو گئے ہیں اور پنچایتی ممبران کے ایک گروپ نے اسٹیٹ الیکشن کمیشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ انکے انتخابات ڈی ڈی سی انتخابات کے ساتھ منعقد کیے جائیں اور پنچایتی حلقوں کی حد بندی بھی عمل میں لائی جائے۔ آل جموں کشمیر پنچایت کانفرنس کے صدر انیل شرما نے بدھ کو سرینگر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’’سٹیٹ الیکشن کمشنر پنچایتی حلقوں کی حدبندی کرے تاکہ ہر پنچایتی حلقہ میں لوگوں کی تعداد یکساں رہے۔‘‘

انیل شرما نے کہا کہ پنچایت کانفرنس پنچایتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے ہمیشہ اور ہر وقت تیار ہے اور انتخابات کے انعقاد کا خیر مقدم کر رہی ہے لیکن انکے مطالبات پر بھی غور کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنچایتی نظام کی پانچ سالہ مدت جنوری 2024 میں اختتام ہو رہی ہے جبکہ ڈی ڈی سی کونسل نظام کی مدت جنوری 2025 میں ختم ہو رہی ہے۔ شرما کا کہنا ہے کہ ’’پنچایتی راج ایکٹ کے مطابق پنچایتی و ڈی ڈی سی انتخابات ایک ہی وقت پر منعقد ہونے چاہئے تاکہ انتخابات اور پنچایتی نظام میں یکسانیت رہے لیکن جموں کشمیر میں ایکٹ کی خلاف ورزی ہو رہی ہے اور پنچایت انتخابات امسال اور ڈی ڈی سی انتخابات سنہ 2025 میں منعقد ہو رہے ہین۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’پنچایتی انتخابات اس نظام کی مدت کے اختتام سے 45 دن قبل منعقد کئے جانے چاہئے لیکن جب اسٹیٹ الیکشن کمشنر نے اکتوبر نومبر میں انتخابات منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے تو پھر ایکٹ کی پاسداری کیسے ہو رہی ہے؟‘‘ یاد رہے کہ اسٹیٹ الیکشن کمیشنر برج راج شرما نے گزشتہ روز ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ جموں کشمیر میں پنچایتی انتخابات قانون کے مطابق شیڈول پر منعقد ہوں گے۔

مزید پڑھیں: Panchayat election on shedule in JK: پنچاتی انتخابات کے انعقاد پر قانون کی پاسداری کریں گے، سٹیٹ الیکشن کمیشنر

انہوں نے مزید کہا تھا کہ پنچایتی نظام کی مدت اگر جنوری 2024 میں مکمل ہوتی ہے تو پھر پنچایتی ایکٹ کے مطابق انتخابات امسال اکتوبر نومبر میں منعقد ہوں گے۔ جموں و کشمیر میں پنچایتی انتخابات سنہ 2018 کے اکتوبر نومبر میں منعقد کئے گئے تھے۔ ان انتخابات کا نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے بائیکاٹ کیا تھا۔ ان جماعتوں نے کہا تھا کہ مرکزی سرکار دفعہ 370 اور 35 کی منسوخی کے متعلق تحفظات ختم کرے، تاہم مرکزی سرکار نے ان کی نہ سنی اور انتخابات منعقد کئے۔ بعد ازاں تقریبا ایک برس بعد دفعہ 370 اور 35 اے کو بھی اگست 2019میں منسوخ کر دیا۔

بائیکاٹ کے بعد نیشنل کانفرنس نے سنہ 2018 کے انتخابات سے بائیکاٹ کو ایک بڑی غلطی قرار دیا تھا۔ تاہم آنے والے پنچایتی و بلدیاتی انتخابات میں یہ دنوں جماعتیں - این اور پی ڈی پی - بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی ہیں حتی کہ یہ جماعتیں ان انتخابات کے لئے سرگرمیاں بھی انجام دے رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.