ETV Bharat / state

IGNOU Degrees اگنو کی تمام ڈگریاں بشمول ایم ایس ماحولیات تسلیم شدہ، ریجنل ڈائریکٹر

author img

By

Published : Feb 18, 2023, 11:46 AM IST

یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر سرینگر شہنواز احمد نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے IGNOU سے متعلق پھیلائی جارہی خبریں بے بنیاد اور گمراکن ہیں، طلبا اس پر دھیان نہ دیں۔ University Regional Director Shahnawaz Ahmad

Etv Bharat
Etv Bharat

سرینگر: اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی IGNOU نے واضح کیا کہ اس کے تمام پروگرام تسلیم شدہ ہیں۔ ایسے میں ایم ایس سی ماحولیاتی سائنس کو بھی یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کی جانب سے تسلیم کیا گیا ہے۔ اندرا گاندھی نیشنل او پن یونیورسٹی (اگنو) کے ریجنل ڈائریکٹر سرینگر شہنواز احمد نے کچھ اخبارات میں IGNOU سے ماسٹرز آف سائنس اور انوائرمنٹل سائنس وغیرہ میں حاصل کی گئی ڈگری کی درستگی پر سوال اٹھانے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا ہے کہ اس سے طلباء میں کافی الجھن پیدا ہوئی ہے۔ حقیقیت میں یہ خبریں بے بنیاد، گمراہ کن اور غلط ہیں۔ اگنو کی ڈگریاں دیگر یونیورسٹیوں اور اداروں کے مساوی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : IGNOU January Registration 2023 اگنو نے رجسٹریشن کی تاریخ 10 فروری تک بڑھائی

اگنو کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 18 فروری 2021 کو منعقدہ اپنی 5550 ویں میٹنگ میں یو جی سی کی طرف سے لئے گئے فیصلے کے تحت یو جی سی نے اگنو کے اوپن اینڈ ڈسٹنس لرننگ پروگرام اور آن لائن پروگرام ریگولیشنز 2020 کو لاگو ہونے سےمستثنی قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ اگنو کی طرف سے دی گئی تمام ڈگریاں، ڈپلومہ سرٹیفکیٹس ایسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیوں کے تمام ممبر اداروں کے ذریعے تسلیم کئے جاتے ہیں جب کہ یہ تمام بھارتی یونیورسٹیوں، ڈیمڈ یونیورسٹیوں اور دیگر اداروں کی جانب سے جاری کردہ متعلقہ ڈگریاں، ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹس کے برابر ہیں۔ ایسے میں اگنو کے ذریعے پڑھنے اور ڈگریاں حاصل کرنے والے طلبا کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.