ETV Bharat / state

Infiltration in Kupwara کپواڑہ میں دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت بڑی کامیابی، اے ڈی جے پی

author img

By

Published : Jun 14, 2023, 8:16 AM IST

جموں وکشمیر کے سرحدی علاقوں میں اکثر و بیشتر دراندازی کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تاہم سکیورٹی فورسز کی جانب سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا جاتا ہے۔ Infiltration in Kupwara

Infiltration in Kupwara
Infiltration in Kupwara

سری نگر: ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے کپواڑہ میں دراندازی کی کوشش کرنے کے دوران 2 عدم شناخت عسکریت پسندوں کی ہلاکت پر سیکورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کسی جانی نقصان کے بغیر سکیورٹی فورسز نے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے کی خاطر دراندازی کے ذریعے اس طرف آنے والے عسکریت پسندوں کا یہی انجام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز قوم کی خود مختاری، دفاع اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک سیکورٹی فورسز نے بدھ کے روز دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کے دوران دو عدم شناخت عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 57 آر آر، کپواڑہ پولیس 160بٹالین ٹریٹرریل آرمی نے مصدقہ اطلاع موصو ل ہونے کے بعد مژھل سیکٹر میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔

مزید پڑھیں: کپواڑہ میں فوج اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں دو عسکریت پسند ہلاک

انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور سخت کوششوں کے بعد دو نامعلوم عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہلاک شدہ عسکریت پسند حزب المجاہدین سے وابستہ ہے اور وہ اس طرف آنے کی کوشش میں تھے۔ موصوف ترجمان نے بتایا کہ مہلوک ملی ٹینٹوں کی شناخت کے لئے جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق تصادم کی جگہ دو اے کے رائفلیں، چار میگزین، 48گولیوں کے راونڈ، چار گرینیڈس اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی مژھل سیکٹر میں دراندازی کی ایک کوشش کے دوران دو عسکریت پسند مارے گئے تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.