ETV Bharat / state

Union Home Minister visit J&K عبداللہ، گاندھی اور مفتی خاندانوں نے جمہوریت کا گلا گھونٹ رکھا تھا، امت شاہ

author img

By

Published : Jun 23, 2023, 8:54 PM IST

جموں کے بگھوتی نگر ریلی گراونڈ میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران امت شاہ نے گاندھی، مفتی اور عبدللہ خاندانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سنہ 1947 سے لےکر 2014 تک یہ تینوں خاندان جموں وکشمیر میں4200 لوگوں کے قتل کے زمہ دار ہیں۔ Abdullah Gandhi Mufti families strangled democracy says Amit Shah

abdullah-gandhi-mufti-families-strangled-democracy-says-amit-shah
عبداللہ ،گاندھی اور مفتی خاندانوں نے جمہوریت کا گلا گھونٹ رکھا تھا، امت شاہ

ویڈیو

سرینگر: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ان دنوں جموں وکشمیر کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ پہلے دن جموں کے بعد وزیر داخلہ امت شاہ سرینگر پہنچے جہاں انہوں نے راج بھون میں مختلف اسکمیوں کے علاوہ 500 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ اس کے علاوہ وزیر داخلہ نے ایس کے آئی سی سی میں وزارت کلچرل کی جانب سے منعقد کیے گئے وتاستا کلچرل پروگرام کا بھی افتتاح کیا جو کہ 23 جون تک جاری رہے گا۔ اس موقع وزیر داخلہ امت شاہ نے مرکز سرکار کی مختلف اسکیموں کا تذکرہ کرتے کہاکہ جموں وکشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ جموں و کشمیر کے ہر شعبے میں ترقی ہورہی ہے اور لوگ مرکز کی مختلف اسکیموں سے فائدہ اٹھا کر اپنے معیار زندگی کو بہتر بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا صحت کے شعبے میں مودی حکومت نے انقلاب لایا ہے۔ صحت کے بنیاد ڈھانچے کو مضبوط اور مستحکم کیا گیا ہے، مفت ادویات سے لے کر علاج ومعالجہ پر 5 لاکھ تک کا خرچ سرکار برداشت کرتی ہے۔'
امت شاہ نے مفتی، گاندھی اور عبدللہ خاندانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان تینوں خاندانوں نے یہاں جمہوریت کا گلا گھونٹ کے رکھ دیا تھا اور یہ دونوں خاندان جموں وکشمیر میں پنچایتی انتخابات اور بلدیاتی انتخابات ہونے نہیں دیتے تھے، جب کہ جموں و کشمیر کی سیاست اور راج انہیں خاندانوں کے پاس گھوما کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر مفتی اور عبدللہ خاندانوں نے اپنے مفاد کے لیے یہاں کے لوگوں کو ترقی سے کوسوں دور رکھا، لیکن اب جموں و کشمیر بدل رہا ہے۔ بی جی پی قیادت والی مرکز حکومت نے نہ صرف جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط کرکے یہاں پنچ سرپنچ انتخابات کروائے، بلکہ عام لوگوں تک ترقی کے فوائد پنچانے کی بھر پور کوشش کی۔'
وزیر داخلہ امیت شاہ نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر میں اس وقت امن وامان کی فضا قائم ہے۔ ہڑتال ،پتھری بازی، گن گرج کا دور ختم ہوچکا ہے۔ اب یہاں کے لوگ اب من و سکون کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ساحت پر بات کرتے ہوئے، انہوں نے اپنی تقریر میں کہا گزشتہ برس ایک لاکھ 88 ہزار سیاحوں نے جموں وکشمیر کی سیر کی اور سیاحوں یہ ریکارڈ تعداد اس سے قبل کبھی بھی دیکھنے کو نہیں تھی۔ اس قبل جمعہ کی صبح امت شاہ جموں شاما پرساد مکھرجی کے مجسمے پر پھول چڑھا کر اپنے دورے کا آغاز کی، جب کہ کئی ترقیاتی ترقیاتی پروجیکٹوں کا بھی سنگ بنیاد بھی ڈالی۔

واضح رہے وزیر داخلہ اپنے دورے کے دوسرے دن یعنی ہفتے کے روز سرینگر میں" بلیدان ستمب" کی بھی سنگ بنیاد رکھے گے جبکہ کئی عوامی وفود سے بھی امیت شاہ کا پروگرام ہے اس کے علاوہ وہ سرینگر میں سیکورٹی صورتحال کی جائزہ میٹنگ بھی لیں گے ۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.