ETV Bharat / state

House Detention Of Mirwaiz Umar Farooq: میر واعظ کی مسلسل نظربندی پر عوامی مجلس عمل کا اظہارتشویش

author img

By

Published : Feb 16, 2022, 8:21 AM IST

Mirwaiz Umar Farooq
میرواعظ کی مسلسل نظربندی پر عوامی مجلس عمل کا اظہارتشویش

اجلاس میں سربراہ تنظیم میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی مسلسل نظر بندی کے ڈھائی سال سے زیادہ عرصہ ہو جانے پر شدید فکر و تشویش کا اظہار کیا گیا۔ AAC demands release of Mirwaiz Umar Farooq

جموں و کشمیر عوامی مجلس عمل کے ایکزیکٹیو اراکین کا ایک اجلاس پارٹی ہیڈ کوارٹر میرواعظ منزل پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں سربراہ تنظیم میر واعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی مسلسل نظر بندی کے ڈھائی سال سے زیادہ عرصہ ہو جانے پر شدید فکر و تشویش کا اظہار کیا گیا۔J&K Awami Action Committee On Mirwaiz



اجلاس میں کہا گیا کہ لگاتار نظر بندی کے سبب میرواعظ کی نہ صرف تمام تر سیاسی ،ملی اور سماجی سرگرمیاں مفلوج ہوکر رہ گئی ہیں بلکہ حکام کے اس 'غیر قانونی اور آمرانہ طرز عمل' کے سبب ان کی انفرادی اور بشری حقوق بھی سلب کرلئے گئے ہیں جو قابل مذمت ہے۔AAC holds executive council meeting


اس موقعے پر میر واعظ کی نظر بندی سمیت تمام سیاسی رہنما، کارکنان اورنوجوان جو جموں و کشمیر سمیت بھارت کی مختلف جیلوں میں قید و بند کی زندگی گذار رہے ہیں فوری اور غیر مشروط رہائی اور مرکزی جامع مسجد کو نماز جمعہ کیلئے کھول دینے کا پُر زور مطالبہ کیا گیا۔J&K Awami Action Committee held a meeting of its executive council

منعقدہ اجلاس میں یہ بات زور دیے کر کہی گئی کہ جموں و کشمیر عوامی مجلس عمل اپنے قیام کی مدت سے برابر اپنے اصولی موقف پر قائم ہے اور اس کے لئے مہاجر ملت میرواعظ مولانا محمد یوسف شاہ، بانی تنظیم شہید ملت اور موجودہ سربراہ تنظیم میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق اس بات پر زور دیتے آرہے ہیں کہ برصغیر کے عوام کے روشن مستقبل، بقا اور خوشحالی کیلئے پر امن ذرائع سے دیرینہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل نکالا جانا ناگزیر ہے تاکہ پورے خطے میں سیاسی استحکام کے ساتھ ساتھ دائمی امن و سلامتی کا قیام ممکن ہو سکے۔AAC demands release of Mirwaiz Umar Farooq

یہ بھی پڑھیں : MMU Demands Release Of Mirwaiz Umar Farooq: متحدہ مجلس علماء نے میر واعظ عمر فاروق کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا


وہیں اس امر پر بھی فکرمندی کا اظہار کیا گیا کہ اس دوران کشمیریوں کی سب سے بڑی عبادتگاہ اور رشد و ہدایت کا عظیم مرکز جامع مسجد سرینگر کے منبر و محراب بھی جبراً مسلسل خاموش رکھے گئے ہیں جو کشمیریوں کیلئے حد درجہ تکلیف دہ اور باعث اضطراب ہے ۔ concern over closure of Jamia Masjid for Friday prayers

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.