ETV Bharat / state

کشمیر: کورونا نے ایک اور جان لے لی

author img

By

Published : Jun 4, 2020, 3:43 PM IST

کورونا نے ایک اور جان لے لی
کورونا نے ایک اور جان لے لی

وادی کشمیر میں آج کورونا وائرس سے متاثرہ 60 سالہ ایک شخص کی موت واقع ہونے سے جموں و کشمیر میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرینگر کے نورباغ علاقے سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ ایک شخص کی موت واقع ہو گئی ہے۔

سی ڈی ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے بتایا کہ دو روز قبل کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد انہیں ایس ایم ایچ ہسپتال سے سی ڈی ہسپتال منتقل کیا گیا، اور آج ان کا انتقال ہو گیا۔

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2857 پہنچ گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی 35 ہو گئی ہے، جن میں زیادہ تر اموات وادی کشمیر میں ہوئی ہیں۔

اب تک اس وائرس سے ضلع سرینگر میں 8 افراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ بارہمولہ میں 7 افراد کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.