ETV Bharat / state

گمشدہ نوجوانوں کے عسکریت پسند تنظیم میں شامل ہونے کا شبہ

author img

By

Published : Feb 28, 2020, 10:50 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 9:56 PM IST

جنوبی کشمیر سے گزشتہ ماہ پانچ نوجوان گمشدہ ہوگئے تھے۔ اطلاع ہے کہ ان نوجوانوں نے عسکریت پسند تنظیم میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

عسکری تنظیم میں شمولیت
عسکری تنظیم میں شمولیت

جنوبی کشمیر میں پچھلے مہینے پانچ نوجوانوں کی گمشدگی ہوٸی ہے جس کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان نوجوانوں نے عسکریت پسند تنظیم میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

گمشدہ نوجوانوں کی شناخت شاہد احمد الآٸی ولد فیاض احمد الآٸی ساکنہ کلگام، محسن احمد وانی ولد محمد یوسف وانی ساکنہ آٸند گاوں شوپیاں، نواز احمد گناٸی ولد محمد اکبر گناٸی ساکنہ مُرن پلوامہ، اُویس احمد میر ولد محمد امین میر ساکنہ اشمندر پلوامہ، بلال احمد وگے ولد مرحوم بشیر احمد وگے پنزگام پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ان میں سے بیشتر نوجوانوں نے عسکریت پسند تنظیم میں شمولیت اختیار کی ہوٸی ہے جبکہ دیگر نوجوان بھی عسکریت صفوں میں شامل ہو سکتے ہیں۔

Last Updated :Mar 2, 2020, 9:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.