ETV Bharat / state

سرینگر کے آلوچی باغ میں آتشزدگی، 3 رہاشی مکان خاکستر ہوگئے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 7, 2023, 1:14 PM IST

سرینگر کے آلوچی باغ میں آتشزدگی کی ایک واردات میں رہائشی مکان خاکستر ہوگیے۔ حکام کے مطابق آگ ایک ہی مکان میں لگی تھی لیکن بعد میں آگ کے شعلوں نے دو مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ Fire due to short circuit

A horrific fire incident in Aluchi Bagh area of Srinagar
A horrific fire incident in Aluchi Bagh area of Srinagar

سرینگر: سرینگر کے آلوچی باغ علاقے میں گذشتہ شب آگ کی ایک بھیانک واردات میں 3 رہائشی مکان خاکستر ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ آلوچی باغ سرینگر میں پیر کی رات دیر گئے ایک مکان میں آگ نمو دار ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹنڈرس جائے واردات پر پہنچے لیکن اس دوران آگ کے شعلوں نے مزید دو مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آگ کی اس واردات میں تین مکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مکان میں شارٹ سرکٹ ہونے سے یہ آگ لگ گئی۔ حکام کے مطابق اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بٹہ مالو میں آتشزدگی کی واردات میں چھ دکانیں اور ہوٹل خاکستر

واضح رہے وادی کے کئی علاقوں میں گزشتہ چند برسوں میں آتشزدگی کے واقعات میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ کئی ایسے واقعات بھی پیش آئے ہیں جس میں فائر ٹینڈرس کے موقع پر نہیں پہنچنے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ بعض اوقات آگ ایسے مقامات پر لگتی ہے جہاں فائر ٹینڈرس کا وقت پر پہنچنا آسان نہیں ہوتا۔ وادی میں آتشزدگی کے کئی ایسے واقعات بھی پیش آئے ہیں جہاں فائر ٹنڈرس کے پہنچنے سے قبل ہی عام لوگوں نے آگ پر قابو پا لیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.