ETV Bharat / state

Snow removing in Shopian: شوپیاں میں سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری

author img

By

Published : Jan 12, 2022, 7:41 PM IST

شوپیاں میں سڑکوں پر سے برف ہٹانے کا کام جاری
شوپیاں میں سڑکوں پر سے برف ہٹانے کا کام جاری

جنوبی کشمیر South Kashmir کے پہاڑی ضلع شوپیان میں بھی شدید برفباری Snowfall in Shopian کے باعث عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی وہیں انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ بیشتر سڑکوں سے برف ہٹانے کے علاوہ بجلی سپلائی کو بھی بحال کردیا گیا ہے۔

شوپیان میونسپل کمیٹی Municipal Committee Shopian کے ایگزیکٹیو افسر نے بتایا کہ ضلع میں بیشتر سڑکوں اور شاہراہوں سے برف ہٹانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے تاہم اندرون گلی کوچوں جہاں مشینوں کے ذریعے برف نہیں ہٹائی جا سکتی، میں میونسپل عملہ کو برف ہٹانے کے کام Snow Clearance in Shopian پر لگا دیا گیا ہے۔

شوپیاں میں سڑکوں پر سے برف ہٹانے کا کام جاری

انہوں نے مزید کہا کہ 'محکمہ پی ڈی ڈی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برفباری کے دوسرے روز ہی قصبہ شوپیاں سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی کو بحال کیا وہیں میونسپل کونسل شوپیان نے بھی سڑکوں، گلی کوچوں سے برف ہٹانے کا کام فوری طور شروع کیا جس سے لوگوں کو کافی حد تک راحت ملی۔‘‘

مزید پرھیں: People Face Hardships Due to Heavy Snowfall: وادیٔ کشمیر میں بھاری برف باری سے معمولات زندگی درہم برہم

میونسپل کمیٹی Municipal Committee Shopian کے ایگزیکٹیو افسر نے بتایا کہ گلی کوچوں میں نفری کو کام پر لگا کر برف ہٹانے کا کام جاری ہے اور عنقریب ہی اندورن سڑکوں اور گلی کوچوں سے برف ہٹائے جانے کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.