ETV Bharat / state

سرجان برکاتی چار برس بعد رہا

author img

By

Published : Oct 28, 2020, 7:55 PM IST

اپنی شعلہ بیانی اور نعرہ بازی سے عوامی مقبولیت حاصل کر چکے عالم دین سرجان برکاتی پر 2016 میں پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا گیا تھا۔

سرجان برکاتی چار برس بعد رہا
سرجان برکاتی چار برس بعد رہا

جنوبی کشمیر کے کوکرناگ میں حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد جذباتی نعروں سے مشہور ہونے والے سرجان برکاتی کو رہا کردیا گیا ہے۔

سنہ 2016 میں برہان وانی کی ہلاکت کے بعد عوامی احتجاجی تحریک کے دوران اپنے مخصوص انداز میں نعرہ بازی اور شعلہ بیانی کی وجہ سے عوامی مقبولیت حاصل کرنے والے سرجان برکاتی پر چار برس قبل پولیس نے پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا تھا۔

سرجان برکاتی پر متعدد پولیس اسٹیشنوں میں کیسز درج تھے۔ تایم آج چار سال بعد انہیں رہا کردیا گیا۔

سرجان برکاتی نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چار سال بعد رہائی نصیب ہوئی ہے اور وہ بخیر و عافیت گھر پہنچ چکے ہیں۔

کنبے اور رشتہ دار گذشتہ دو برسوں سے ان کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ یہاں تک کہ انہوں نے آرٹیکل 370 کی منسوخی سے پہلے متعدد بار اس سلسلہ میں احتجاج بھی کیا۔

برکاتی کی گرفتاری کے بعد ان کے اہلخانہ کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہے تھے۔

برکاتی کو بھارت مخالف ریلیوں کے انعقاد اور عوامی خطاب میں مشتعل انداز میں نعرہ بازی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

سرجان برکاتی وادی میں 'پائیڈ پائپر اور آزادی چچا' کے نام سے مقبول ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.