ETV Bharat / state

Man Died In Shopain شوپیاں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک

author img

By

Published : Oct 18, 2022, 7:15 PM IST

lightning-strike-leaves-man-dead-in-shopian
شوپیاں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک

جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں کے بدرہامہ علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے مقامی شہری ہلاک ہوا ہے۔ متوفی کی شناخت بشیر احمد پرے ولد عبدالرحمن پرے کے بطور ہوئی ہے۔

شوپیاں: جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق ضلع شوپیاں کے بدرہامہ علاقے میں اس وقت ایک شخص آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوگیا جب وہ اپنے باغیچوں میں سیب اتار رہا تھا۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ ہلکی بارشیں برسنے کے دوران اچانک آسمانی بجلی گری جس کی وجہ ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔متوفی کی شناخت بشیر احمد پرے ولد عبدالرحمن پرے کے بطور ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: Woman Killed in Lightning Strike پونچھ میں آسمانی بجلی گرنے سے 24 سالہ خاتون فوت

دریں اثنا پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.