ETV Bharat / state

Hailstorm Damages Fruit Crops: شوپیان میں ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان

author img

By

Published : May 27, 2022, 9:57 AM IST

ضلع میں مختلف علاقوں میں اچانک تیز بارش اور ژالہ باری شروع ہوئی، چند منٹوں تک جاری رہنے والی بارش اور ژالہ باری کے نتیجے میں سیب، چیری، اخروٹ اور دیگر فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ Heavy hailstorm in Shopian

شوپیان میں ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان
شوپیان میں ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے مختلف علاقوں میں جمعرات کو تیز بارش اور شدید ژالہ باری کے سبب فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔Hailstorm Damages Fruit Crops

شوپیان میں ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان



اطلاعات کے مطابق، ضلع شوپیاں کے مختلف علاقے جن میں، سیدھو، سربل، دیوپورہ اور انکے ملحقہ علاقوں میں جمعرات کو ہوئی تیز بارش اور ژالہ باری کے سبب کسان اور باغبان کافی مایوس ہو گئے ہیں۔ جمعرات کی شام قریب ضلع میں مختلف علاقوں میں اچانک تیز بارش اور ژالہ باری شروع ہوئی، چند منٹوں تک جاری رہنے والی بارش اور ژالہ باری کے نتیجے میں سیب، چیری، اخروٹ اور دیگر فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ Heavy hailstorm in Shopian



لوگوں کاکہنا ہے کہ انہیں اس سال اچھی فصل کی توقع تھی تاہم بارش اور ژالہ باری نے انکی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ کسانوں اور باغبانوں نے انتظامیہ سے امداد کی اپیل کی ہے۔ Hailstorm Damages Crops

یہ بھی پڑھیں : Farming of Cherry And Strawberry: چیری اور اسٹرابیری کاشتکاروں کو معاوضے کی اپیل


ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.