ETV Bharat / state

شوپیاں: ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان

author img

By

Published : Jun 24, 2021, 8:15 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے مختلف علاقوں میں جمعرات کو تیز بارش اور شدید ژالہ باری کے سبب فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

شوپیاں: ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان
شوپیاں: ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان

ضلع شوپیاں کے مختلف علاقوں میں جمعرات کو ہوئی تیز بارش اور ژالہ باری کے سبب کسان اور باغبان کافی مایوس ہو گئے ہیں۔

نمائندے کے مطابق جمعرات کی سہ پہر اچانک تیز بارش اور ژالہ باری شروع ہوئی، چند منٹوں تک جاری رہنے والی بارش اور ژالہ باری کے نتیجے میں سیب، چیری، اخروٹ اور دیگر فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

شوپیاں: ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان

لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں اس سال اچھی فصل کی توقع تھی تاہم بارش اور ژالہ باری نے انکی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ سنہ 2019میں دفعہ 370کی منسوخی کے بعد پیدا شدہ صورتحال اور گزشتہ برس کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے عائد لاک ڈائون کے سبب وہ پہلے ہی خسارے سے جوجھ رہے ہیں۔ کسانوں اور باغبانوں نے انتظامیہ سے امداد کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں: شوپیان:گجر بکروال طبقہ آج بھی اپنی روایات پر عمل پیرا ہیں

یاد رہے کہ امسال 10 مئی کو ضلع شوپیاں سمیت جنوبی کشمیر کے دیگر اضلاع میں شدید ژالہ باری، بارشوں اور تیز ہواؤں سے میوہ باغات کو کافی نقصان پہنچا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.