ETV Bharat / state

Encounter in Shopian شوپیاں کے واٹھو علاقہ میں انکاؤنٹر جاری

author img

By

Published : Dec 7, 2022, 6:21 PM IST

Updated : Dec 7, 2022, 7:42 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے واٹھو علاقہ میں فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز کو علاقہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔Encounter in Shopian

شوپیاں:جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر شروع ہوا ہے۔Encounter in Shopian
تفصیلات کے مطابق فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز ،سی آر پی ایف کی 14 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد واٹھو شوپیاں علاقے کو گھیرے میں لیکر گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کی۔

شوپیاں کے واٹھو علاقہ میں انکاؤنٹر جاری

اس دوران ایک رہائشی مکان میں موجود عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے بعد سکیورٹی فروسز نے بھی جوابی کارورائی شروع کی۔

تازہ اطلاع ملنے تک علاقہ میں گولیوں کا تبادلہ تک گیا ہے وہیں اندھیرا ہونے کی وجہ سے سکیورٹی فورسز نے علاقے میں فلڈ لائٹس لگا کر روشنی کا انتظام کر لیا۔ سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیا تاکہ کوئی بھی عسکریت پسند اندھیرا کا فائدہ نہ اٹھا کر بھاگ سکے۔

encounter-started-in-south-kashmir-shopian-district
شوپیاں کے واٹھو علاقہ میں انکاؤنٹر جاری

قبل ازیں کشمیر پولیس زون نے ٹویٹر پت انکاؤنٹر کے بارے میں تفصیلات دینت ہوئے لکھا کہ شوپیاں کے واٹھو علاقہ میں سکیورٹی فروسز اور عسکریت پسندوں کے درمیاں جاری ہے۔

Last Updated :Dec 7, 2022, 7:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.