ETV Bharat / state

Encounter in Shopian شوپیان میں سرچ آپریشن ختم، عسکریت پسند فرار

author img

By

Published : Sep 5, 2022, 5:52 PM IST

Updated : Sep 6, 2022, 9:38 AM IST

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین شام میں انکاؤنٹر شروع ہوا تھا۔ عسکریت پسندوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے مابین کچھ دیر تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہا تاہم کافی وقت گزرنے کے بعد ابھی تک علاقے میں خاموشی چھائی ہوئی ہے اور عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔ جب کہ سکیورٹی اہلکاروں کی طرف سے محاصرہ ختم کردیا گیا ہے۔۔ Encounter in Shopian

شوپیان میں انکاؤنٹر جاری
شوپیان میں انکاؤنٹر جاری

شوپیان: جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے باسکچھن امام صاحب علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین پیر کی شام قریب 5 بج کر 30 منٹ پر انکاؤنٹر شروع ہوا تھا جب کہ عسکریت پسندوں اور فورسز اہلکاروں کے مابین کچھ دیر تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہا تاہم کافی وقت گزرنے کے بعد ابھی تک علاقے میں خاموشی چھائی ہوئی ہے اور عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوچکے ہیں جب کہ فورسز اہلکاروں کی طرف سے محاصرہ ختم کردیا گیا ہے۔ Militants Likely Escape From Site of Encounter

شوپیان میں انکاؤنٹر جاری

مقامی لوگوں کے مطابق آج شام کے وقت قریب 5 بج کر 30 منٹ پر لوگوں نے باسکچھن امام صاحب اور واسوہالن علاقے کے باغیچوں سے زبردست گولیوں کی آواز سنی جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بعد میں مقامی لوگوں کو معلوم ہوا کہ علاقے میں فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر شروع ہوا ہے۔Encounter in Shopian

مقامی لوگوں نے بتایا کہ انکاؤنٹر شروع ہونے کے پہلے مرحلے میں ہی گولیوں کا زبردست تبادلہ ہوا جو کچھ دیر تک جاری رہنے کے بعد رک گیا۔ تاہم ساڑھے تین گھنٹے گزرنے کے بعد ابھی تک کوئی فائرنگ نہیں ہوئی اور ممکنہ طور پر عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب رہے ہیں تاہم فورسز اہلکاروں کی طرف سے ابھی تک محاصرے جاری ہے اور باغیچوں میں عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق فورسز اہلکار جن میں فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس شامل ہے، کو باسکچھن امام صاحب علاقے کے باغیچوں میں دو سے تین عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی، جس کے فوراً بعد ان باغیچوں کی ناکہ بندی کرکے تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران باغیچے میں چھپے عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کے ساتھ ہی انکاؤنٹر شروع ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: Injured Militant Died زخمی عسکریت پسند تبارک حسین کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ ابھی تلاشی آپریشن جاری ہے اور ابتدائی فائرنگ کے بعد ابھی تک عسکریت پسندوں کے ساتھ کوئی آمنا سامنا نہیں ہوا ہے جب کہ عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ Encounter in Shopian

Last Updated :Sep 6, 2022, 9:38 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.