ETV Bharat / state

شوپیاں : ڈویژنل کمیشنر پی کے پولے نے کیا برف متاثرہ علاقوں کا دورہ

author img

By

Published : Jan 10, 2021, 10:24 PM IST

ڈویژنل  کمیشنر پی کے پولے نے کیا برف متاثرہ علاقوں کا دورہ
ڈویژنل کمیشنر پی کے پولے نے کیا برف متاثرہ علاقوں کا دورہ

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ڈویژنل کمشنر پی کے پولے نے برف متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

ڈویژنل کمشنر پی کے پولے نے اتوار کو پہاڑی ضلع شوپیان کا دورہ کر حالات کا جائزہ لیا ور متاثرین کو ہر ممکن مدد کی یقن دہانی کرائی۔

انہوں نے شوپیان میں افسران کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کی اور برف باری کے بعد پیدا شدہ صورتحال اور ضروری خدمات کی بحالی کے لیے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔

اس کے علاؤہ انہوں نے ضلع کے 'شاداب کریوا' علاقوں کا از خود دورہ کرکے لوگوں کے ساتھ بات چیت کی۔

میٹنگ کے دوران ترقیاتی کمشنر شوپیان چھودری محمد یاسین نے ڈویژنل کمشنر پی کے پولےکو بتایا کہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے، تقریباً 70 فیصد برف ہٹا لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کی دیگر سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام بھی جاری ہے۔

ڈویژنل کمیشنر پی کے پولے نے کیا برف متاثرہ علاقوں کا دورہ

عوامی سطح پر شکایات کو دور کرنے کے لئے ہر سطح پر 24گھنٹے کام ہو رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شعبہ صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں میں سبھی سہولیات دستیاب کرائی گئی ہیں اور ضلع ہسپتال اور دیگر ہسپتالوں میں بھی ادویات کی فراہمی کی جائے گی۔

اس موقع پر ڈویژنل کمشنر پی کے پولے نے اسٹاک کی پوزیشن کا تفصیلی جائزہ لیا اور بتایا گیا کہ ضلع میں ضروری اشیا کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔

ڈویژنل کمشنر پی کے پولے متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ تباہ شدہ ٹرانسفارمرز کو بروقت ورکشاپ پہنچائیں اور ان کی مرمت بھی یقینی بنائیں۔

ڈویژنل کمشنر پی کے پولے نے بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے متعلقہ افراد کو ہدایت دی کہ وہ باقاعدگی سے مارکیٹ کی جانچ کریں اور مجرمیں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

مزید پڑھیں:پلوامہ: لشکر طیبہ کی کمین گاہ تباہ، ایک گرفتار

اس موقع پر ڈویژنل کمشنر پی کے پولے نے متعلقہ حکام سے برف ہٹانے، بجلی اور پانی کی فراہمی کی بحالی کے لیے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا اور مقامی لوگوں سے کے راشن ، سبزی اور گیس کی دستیابی کے بارے میں بات کی۔

ڈویژنل کمشنر پی کے پولے نے اس دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پیر پنجال کے علاقوں میں زیادہ برفباری ہوئی ہے اور تاہم اب ان علاقوں میں بجلی و پانی کی سپلائی کو بحال کر دیا گیا ہے اور سڑکوں پر سے برف کو ہٹایا گیا ہے اور دور دراز کے علاقوں میں برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ برفباری سے ہوئے نقصان کا تخمینہ لگا کر متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.