ETV Bharat / state

Dilapidate Shopian Road Irks Residents: ضلع شوپیاں میں موشوارہ - گتی پورہ سڑک انتہائی خستہ

author img

By

Published : Apr 9, 2022, 2:57 PM IST

’’ضلع شوپیاں میں خستہ حال موشوارہ - گتی پورہ سڑک پر ہر وقت حادثہ پیش آنے کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ Dilapidate Shopian Road Irks Residents تاہم اس کے باوجود انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کی جانب سے سڑک کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں۔‘‘

Dilapidate Shopian Road Irks Residents: ضلع شوپیاں میں موشوارہ - گتی پورہ سڑک انتہائی خستہ
Dilapidate Shopian Road Irks Residents: ضلع شوپیاں میں موشوارہ - گتی پورہ سڑک انتہائی خستہ

شوپیان: جنوبی کشمیر South kashmir کے ضلع شوپیان کے موشوارہ -گتی پورہ سڑک کی خستہ حالی سے لوگوں کا عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Dilapidate Shopian Road Irks Pedestrians, Transporters سڑک پر جگہ جگہ بڑے اور گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں جس سے پیدل چلنے والوں کے ساتھ ساتھ ڈرائیوروں کو بھی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ضلع شوپیاں میں موشوارہ - گتی پورہ سڑک انتہائی خستہ

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ خستہ حال سڑک پر لوگ پیدل چلنے میں بھی خطرہ محسوس کر رہے ہیں جب کہ گاڑیوں کو بھی چلنے میں کافی دشواریاں پیش آتی ہیں۔ Moshwara GatiPora road Dilapidated

مقامی باشندوں کا کہنا تھا کہ خستہ حال سڑک پر ہر وقت حادثہ پیش آنے کا خطرہ لاحق رہتا ہے تاہم اسکے باوجود انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کی جانب سے سڑک کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔

انہوں نے انتظامیہ خصوصاً محکمہ تعمیرات عامہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’ہمارے علاقے کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ درجنوں دیہات میں رہائش پذیر سینکڑوں افراد روزانہ موشوارہ - گتی پورہ سڑک پر سفر کرتے ہیں جبکہ بعض دیہات کے لیے دیگر دیہات و ضلع صدر مقام تک رسائی کا واحد رابطہ یہی خستہ حال سڑک ہے۔ Dilapidate Shopian Road Irks Residents

انہوں نے مزید کہا کہ خستہ حال سڑک پر روزانہ سفر کرنے میں لوگوں کو ناقابل بیاں مصیبتوں سے گزرنا پڑتا ہے۔

موشوارہ -گتی پورہ کے باشندوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے خستہ حال سڑک کی مرمت کے حوالے سے کئی بار حکام کو آگاہ کیا اور ان سے درخواست کی کہ سڑ ک کی تعمیر و تجدید کیلئے اقداما ت اٹھائے جائیں۔ Moshwara GatiPora road Dilapidated

انہوں نے کہا: ’’حکام نے یا تو توجہ دینے کی زحمت گوارا نہیں کی یا یقین دہانیوں کے باوجود بھی خاطر خواہ اقدامات اٹھانے میں ناکا م رہے۔‘‘

مقامی باشندوں نے متعلقہ حکام خصوصا ضلع انتظامیہ سے خستہ حال موشوارہ -گتی پورہ سڑک کی تجدید ومرمت کیلئے جنگی پیمانے پر اقدامات اٹھائے جانے کی اپیل کی کہ ’’تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے اور لوگ حادثات سے محفوظ رہ سکیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.