ETV Bharat / state

CASO In Shopian شوپیاں کے سید پورہ پائن علاقہ میں تلاشی آپریشن شروع

author img

By

Published : Nov 23, 2022, 7:23 PM IST

Breaking News

شوپیاں کے سید پورہ پائن علاقے میں فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ سکیورٹی فورسز کو علاقہ میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی۔cordon and search operation in Shopain syedpora

شوپیاں:فورسز اہلکاروں نے مشترکہ طور پر جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے سید پورہ پائن علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔cordon and search operation in Shopain syedpora

مقامی لوگوں کے مطابق فورسز اہلکاروں نے مشترکہ طور پر سید پورہ پائن علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کی ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ فورسز اہلکاروں نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے اور علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر پہرے بٹھا کر گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے ۔ فورسز ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز ، سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے سید پورہ پائن علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے ۔


مزید پڑھیں: DGP On Militancy In Kashmir پہلی بار کشمیر میں مقامی عسکریت پسندوں کی تعداد دو ڈیجٹس میں آگئی، ڈی جی پی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.