ETV Bharat / state

شوپیان میں سرچ آپریشن

author img

By

Published : Mar 12, 2021, 6:33 AM IST

فورسز اہلکاروں نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا کر علاقے میں روشنی کا انتظام کر کے تلاشی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

شوپیان میں سرچ آپریشن
شوپیان میں سرچ آپریشن

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں فورسز اہلکاروں نے تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فوج کی 62 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر ہجام محلہ بلپورہ شوپیان کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کردی ہے۔


فورسز اہلکاروں نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا کر علاقے میں روشنی کا انتظام کر کے تلاشی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی ایجنسیوں کو علاقہ میں عسکریت پسندوں کی نقل و حمل کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد پورے علاقہ کو نرغے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کر دی گئی۔

سرچ آپریشن گزشتہ شب سے ہی جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.